صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ویتنام کے پارلیمانی وفد کی صدر سے ملاقات

Posted On: 19 DEC 2021 6:23PM by PIB Delhi

 

ویتنام سے آئے ایک پارلیمانی وفد نے جس کی قیادت سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین  عزت مآب جناب وانگ دِ نہ ہوئی  کر رہے ہیں، آج (19 دسمبر 2021)  راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

ہندوستان میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان  قیادت کی سطح پر بہترین عصری تعلقات رکھتے ہیں۔ ہمارےعوام مہاتما گاندھی اور صدر ہو چی منہ کے نظریات کی قدر کرتے ہیں۔ ہماری دوطرفہ جامع تزویراتی شراکت آج سیاسی مصروفیت سے لے کر تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات، توانائی کے رُخ پرتعاون، ترقیاتی ساجھے داری، فوجی اور سیکورٹی تعاون اور بین عوامی تعلقات تک کے وسیع شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔

اپنے ویتنام کے 2018 کے دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ ویتنام کے بھرپور ثقافتی ورثے اور دونوں ممالک کے درمیان قدیم تہذیبی تبادلوں کے از خود شاہد ہیں جس میں ہمارے مضبوط بدھ مت روابط بھی شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے محسوس کیا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی رابطہ عالمی وبا  کووڈ-19  سے پیدا شدہ رکاوٹوں کے باوجود  مثبت رُخ پر جاری رہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دفاعی ساجھے داری مسلسل بڑھ رہی ہے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے حق میں معاون ثابت ہوگا۔

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان کثیر جہتی مجالس میں تعاون پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگرمجالس میں ہماری مربوط کوششوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی اکثریت کی آواز سنی جانے لگی ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ہندوستان اور ویتنام بین اقوامی قانون کے تحت چلنے والے آزاد، کھلے، پرامن، خوشحال، جامع اور قواعد پر مبنی ہند- بحرالکاہل خطے میں تعاون کے لئے آسیان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1783296) Visitor Counter : 183