وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے 67ویں جلسۂ تقسیم اسناد سےخطاب کیا، انہوں نے پرواودئے اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کےلیےتوانائی میں اختراع اور سیمی کنڈکٹر چپ بنانے کےلیے کہا
Posted On:
18 DEC 2021 6:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18دسمبر، 2021/ہماری نئی پیڑھی کا عزم ، محنت و اختراع کا جذبہ اور تعلیمی اداروں کی طاقت کا نتیجہ بھارت میں 21ویں صدی میں بہت سے قابل تحسین شاہکاروں کی شکل میں برآمد ہوا ہے۔ جس میں 130 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگایا جانا بھی شامل ہے۔ یہ بات تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آی ٹی کھڑگپور کے 67ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں کہی۔
جناب پردھان نے کہا کہ جیساکہ ہم امرت مہوتسو منا رہے ہیں ۔ وہ آموزش کے اس مندر میں آکر خود کو خوش نصیب سمجھ رہے ہیں جہاں بہت سے مجاہدین آزادی نے آزادی کی لڑائی لڑی جن میں عظیم جائی راج گرو بھی شامل ہیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے اپنے قیام سے ہی بھارت کی ترقی میں تعاون کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تین اور 23 سال کے عمر کے 50 کروڑ سے زیادہ بچے ہیں اور اس آبادی کے لیے صحیح تعلیم اور ہنر مندی حاصل کرنے کے بھی بہت سے موقعے موجود ہیں۔ تنقیدی ذہن اور معیاری کام کاجی لوگ 21ویں صدی میں بھارت کے ایک عالمی معیشت بننے میں مدد کریں گے۔
جناب پردھان نے کہا کہ کم لاگت والے توانائی کے اختراعی متبادل ماڈلز ، سیمی کنڈکٹر چپ کی مینوفیکچرنگ کے مہارت والے شعبوں میں اختراع سے نہ صرف اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پرو اودئے اور خود کفیل بھارت بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور انٹرنیٹ کے بغیر کے زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جو موجودہ وقت کی ایک حقیقت ہے 2033 تک بھارت توانائی کا پہلے نمبر کا صارف بن جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی کاشی وشوناتھ دھام کے افتتاح کے دوران اختراع کی اپیل کو دوہراتے ہوئے وزیر موصوف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور ہر ایک میدان میں ترقی کو یقینی بنانے کےلیے اختراع کریں۔ وزیر موصوف نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور آتم نربھر بھارت کے جذبے کو اور زیادہ رفتاردینے اور بھارت کو دنیا کے ابھرتے ہوئے نئے نظام میں سرفہرست لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملک میں طلبا کی دانشورانہ مہارت ، انہیں نئے خیال کی قیادت بنائے گی۔ انہوں نے ان طلبا کو نیک خواہشات پیش کیں جنہوں نے آج ڈگری حاصل کی ہے اور ان طلبا کو اور ممتاز سابقہ طلبا کو بھی نیک خواہشات پیش کی جنہوں نے تمغے اور انعامات حاصل کیے ہیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14495
(Release ID: 1783224)
Visitor Counter : 143