وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئرفورس اکیڈمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا انعقاد

Posted On: 18 DEC 2021 5:00PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ میں فلائنگ اور گراونڈ ڈیوٹی شاخوں کے  175 فلائٹ کیڈٹس کے ٹریننگ کے کامیاب اختتام   کے موقع پر  18 دسمبر ،2021  کو  ایئر فورس اکیڈمی، ڈنڈیگل میں ایک مشترکہ گریجویشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھریپی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لینے والے افسر(آر او)تھے، جہاں انہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی ٹریننگ مکمل کرنے والے گریجویٹ  فلائٹ کیڈٹس کو ' پریزیڈنٹ کمیشن' عطا کیا۔ گریجویٹنگ افسران میں 28 خواتین بھی شامل ہیں جو  بھارتی  فضائیہ میں خواتین افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اپنا تعاون دیں گی ۔  اس موقع پر بھارتی بحریہ کے دو افسران،  بھارتی  کوسٹ گارڈ کے نو افسران اور ویتنام کے تین کیڈٹس کو بھی فلائنگ ٹریننگ کامیابی کے ساتھ پورا کرنے پر ونگز سے نوازا گیا ۔

ریویونگ افسر کا استقبال ایئر مارشل مانویندر سنگھ اے وی ایس ایم وی آر سی وی ایس ایم اے ڈی سی ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ٹریننگ کمانڈ اور ایئر مارشل ایس پربھاکرن وی ایم،  کمانڈنٹ، ایئر فورس اکیڈمی نے کیا۔ ریویونگ آفیسر کو پریڈ کے ذریعے رسمی سلامی دی گئی، جس کے بعد شاندار مارچ پاسٹ کیا گیا۔ پریڈ کی توجہ کا مرکز 'پائپنگ سیریمنی' تھی جس میں آر او کے ذریعہ  گریجویٹنگ فلائٹ کیڈٹس کو ان کے ’اسٹرائپس‘ (ایئر فورس رینک) سے نوازا گیا۔

اس کے بعد اکیڈمی کے کمانڈنٹ  کے ذریعہ  ریویونگ آفیسر اور دیگر معزز شخصیات  کی موجودگی میں نئے کمیشنڈ افسران کو  حلف دلایا گیا۔ سیریمونیئل سیلیوٹ  اور ’انتم پگ ' کے دوران، پیلیٹس  پی سی  -7، ہاک اور کرن ٹرینر طیارہ اور چیتک ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ ایک اچھی طرح سے مربوط اور  تال میل بھرے فلائی پاسٹ نے اس موقع  کو مزید دلکش بنا دیا۔ کئی دیگر پروگرام ، جو بالآخر اس کمابئنڈ گریجویشن پریڈ کا حصہ ہوتے، کو سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، محترمہ  راوت اور مسلح افواج کے 12 اہلکاروں کے اعزاز کے طور پر ہٹا دیا گیا جن کی حال ہی میں ہیلی کاپٹر  حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

’پائپنگ تقریب‘ کے بعد ریویونگ  افسر  نے  مختلف تربیتی  شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلائنگ افسروں کو مختلف ایوارڈز پیش کیے۔ فلائنگ برانچ کے فلائنگ آفیسر شاشوت بھاردواج کو  پریزیڈنٹ پلیک اور پائلٹ کورس میں مجموعی میرٹ آرڈر میں پہلے مقام  پر رہنے کے لئے چیف آف دی ایئر اسٹاف سورڈ آف آنر سے سرفراز کیا گیا۔ نیوی گیشن برانچ کے فلائنگ آفیسر شری کانت مشرا کو نیوی گیشن کورس میں مجموعی  میرٹآرڈر  میں فرسٹ  آنے پر پریزیڈنٹ پلیک سے سرفراز کیا گیا اور فلائنگ آفیسر آستھا کور کو گراؤنڈ ڈیوٹی افسران میں مجموعی میرٹ آرڈر میں فرسٹ آنے  پریزیڈنٹ پلیک سے  نوازا گیا۔

اپنے خطاب میں ریویو نگ  افسر نے نئے کمیشن حاصل کرنے والے، ’فلائنگ آفیسرز‘ کو ان کے بے داغ ٹرن آوٹ ، درست ڈرل موومنٹ اور پریڈ کےاعلیٰ معیارات کے لئے مبارکباد دی۔ پاسنگ آوٹ کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہا ، ’’ آئی اے ایف رافیل، اپاچے، اپاچے ، چینوک اور ایس اے جی ڈبلیو سستم کی ایک وسیع  تنوع جیسے جدید ہتھیاروں کے ساتھ ایک انتہائی طاقت ور فضائیہ میں تبدیل ہونے کے دہانے پر ہے۔ آج جیسا کہ آپ گریجویٹ ہیں اور ایک چیلنج سے بھرپور اور ٹکنالوجی پر مبنی ماحول میں آگے بڑھتے ہیں، بھارتی فضائیہ آپ کے پیش رووں  کے ذریعہ  دکھائے گئے پیشہ ور رویہ ، صلاحیت اور برتاؤ کی متمول وراثت کو آگے بڑھانے کے لئے آپ جیسے نوجوان اور متحرک افسران کو دیکھتی ہے۔ ‘‘ فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ،’’ فوجی افسران کی شکل میں آپ اپنے کیریر میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے مجبور ہیں۔ کبھی بھی ان مشکلات اور رکاوٹوں کواپنے اوپر ذہنی اور جسمانی طور پر اثرانداز نہ ہونے دیں۔‘‘

شاندار تقریب کا اختتام نئے مقررہ افسران کے ساتھ رویندر ناتھ ٹیگور کے ذریعہ ’’آنندلوک ‘‘ کی دھن کے ساتھ دھیمی رفتار سے دو کالم میں مارچ کرنے کے ساتھ ہوا، جو ان کے جونیئرز کے ذریعہ انہیں دی گئی پہلی سلامی کی مانند تھا۔ انہوں نے عصری ترقی کے ساتھ ریویونگ افسر کے آگے قدم بڑھایا۔ نئے کمیشن یافتہ افسران ملک کی خدمت میں اپنا اپنا سفر شروع کرنے اور مستقبل کے سبھی کام اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اکیڈمی پورٹلس سے گزرے۔

کمبائنڈ گریجویشن پریڈ ہر دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ فضائیہ کے افسر اس خاص دن پر  ملک کی سلامتی ، تحفظ ، خودمختاری  اور وقار کا تحفظ  کرنے کا عہد کرتے ہیں ۔کمیشننگ تقریب فضائیہ کے افسران کے ذہن میں ہمیشہ کے لئے نقش ہوجاتی ہے ، کیونکہ وہ اپنے فخرسے لبریز والدین کی موجودگی میں اپنی ’اسٹرائپس ‘ حاصل کرتے ہیں۔

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14504)


(Release ID: 1783211) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil