اسٹیل کی وزارت

آر آئی این ایل میں آئیکونک  ہفتہ  تقریبات کا اہتمام

Posted On: 18 DEC 2021 7:14PM by PIB Delhi

راشٹریہ اسپات نگر لمیٹیڈ( آر آئی این ایل- سی ایس پی) میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریب کے تحت 13 سے 19 دسمبر 2021 تک سال 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح کے یاد میں ’’ آئیکونک ہفتہ تقریبات‘‘ منائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں آج صبح اککونگرم میں ’ پیدل چال‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انعقاد میں اککون نگرم ٹاون شپ کے مختلف اسکولوں کے این سی سی کیڈٹوں (لڑکے اور لڑکیوں)، ہوم گارڈ، ملازمین اور آس پاس کے علاقوں سے نوجوان سمیت تقریباً  500 لوگوں نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کو جناب ابھیجیت چکرورتی ، سی جی ایم (ورکس) آئی/سی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

جناب ابھیجیت چکرورتی نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سال 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح کو یاد کیا اور نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مختلف کھیلوں  کے شعبے میں باقاعدہ طور پر کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کرنے اور مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں موثر کوچنگ فراہم کرنے کے لئے کھیل محکمہ کی تعریف کی۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:14503)

 

 



(Release ID: 1783207) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil