کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای ای پی زیڈ ممبئی میں جواہرات  اور زیورات کے لئے 70 کروڑ روپئے کی لاگت سے میگا کامن فیسیلٹی سنٹر بنے گا، کامرس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سنگ بنیاد رکھا


امید ہے کہ ایس ای ای پی زیڈ  کے اصلاحاتی  کام سے اگلے 3 سے 5 برسوں  میں  مکمل ایس ای ای پی زیڈ کی  بتدریج تعمیر نو ہوگی : کامرس کے وزیر جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے جواہرات اور زیورات کی صنعت  سے ٹی 3 - ٹیکنالوجی، ٹریڈ اور ٹریننگ  پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی

بھارتی  جواہرات اور زیورات کی صنعت کو عالمی چیمپئن بنائیں - کامرس کے وزیر جناب پیوش گوئل

Posted On: 18 DEC 2021 6:05PM by PIB Delhi

کامرس کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں سانتا کروز الیکٹرانک ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ)  خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) میں جواہرات  اور زیورات کے  شعبے کے لیے ایک میگا کامن سہولت سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

میگا سی ایف سی 70 کروڑ روپے  کی لاگت والا ایک ڈریم پروجیکٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ  جواہرات اور زیورات کے لیے ملک کے اہم مینوفیکچرنگ سنٹر کے  وسط میں واقع  بنیادی طور پر تجارتی سہولت اور ہنرمندی کی ٹریننگ پر مرکوز ہوگا۔ یہ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں مینوفیکچرنگ اور دیگر منسلک عمل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی والی دو سہولیات میں سے ایک ہوگی (دوسری سورت میں ہے)۔ یہ سنٹراہل افرادی قوت تیار کرنے کے لئے ہنرمندی اور تربیت سے متعلق مدد بھی فراہم کرے گا۔ بھارتی جواہرات اور زیورات  صنعت کے پاس اب تک کا سب سے زیادہ 4.5 ملین  ہنرمند افرادی قوت ہے۔

وزیر کامرس نے امید ظاہر کرتے ہوئے  کہاکہ ایس ای ای پی زیڈ کے اصلاحاتی  کام سے اگلے تین سے پانچ برسوں میں پورے ایس ای ای پی زیڈ کی  بتدریج تعمیر نو ہوگی۔

جناب پیوش گوئل نے صنعت اور ایس ای ای پی زیڈ سے اسے پورا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں ایس ای ای پی زیڈ کو ایک مرتبہ پھر عالمی معیار  کا بنانا ہوگا ۔

 

 

 

 

جناب گوئل نے  جواہرات اور زیورات کی صنعت کو اعلیٰ ہدف رکھنے کے لئے کہا۔  جواہرات اور زیورات  کے شعبے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو شرمند تعبیر کرنے کی طاقت، عزم اور صلاحیت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے عزم، صلاحیت اور اعتماد کو ظاہر کرتے ہوئے ملک میں جواہرات اور زیورات کے شعبے کو حقیقی معنوں میں عالمی چیمپئن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار  برآمدات کے مخصوص ہدف کو  حاصل کرنے کے لئے سب کچھ کرے گی جسے جی جے ای پی سی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 

جی جے ای پی سی کے  چیئرمین جناب کالین شاہ نے کہا کہ ایس ای ای پی زیڈ میں میگا سی ایف سی جواہرات اور زیورات صنعت کے مستقبل کو پھر سے طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا سی ایف سی ایس ای ای پی زیڈ سے برآمد کو فروغ دینے کے لئے ضروری تکنیک کی سہولت فراہم کرےگا۔ ’’ اس وقت ایس ای ای پی زیڈ ہمارے کل جواہرات اور زیورات کی برآمدات میں تقریباً تین بلین امریکی ڈالر کا تعاون دیتا ہے لیکن بہتر بنیادی ڈھانچہ اور ٹکنالوجی کے ساتھ ، ایس ای ای پی زیڈ یقینی طور پر سالانہ 7 بلین امریکی ڈالر سے 10 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات میں تعاون کرسکتا ہے۔‘‘

ایس ای ای پی زیڈ خصوصی اقتصادی زون کے علاقائی ترقیاتی کمشنر جناب شیام جگن ناتھ نے کہا کہ نیا میگا سی ایف سی چھوٹے مینوفیکچرز کو اپنی پیداور کے معیار کو بڑھانے کے لئے ترغیب دے گا اور ملک کی برآمدات میں اہم تعاون دے گا۔

میگا سی ایف سی، جیولری یونٹوں کوعام مینوفیکچرنگ پروسیس اور متعلقہ خدمات فراہم کرے گا۔ یہ نہ صرف بڑے پیمانہ پر  پیداوار کی لاگت کو کم کرنے میں مدد  کرے گا بلکہ ان یونٹوں کے بیچ معلومات مشترک کرنے کو بھی فروغ دے گا، جس سے انہیں مسابقتی فائدہ ملے گا۔

نئی سہولت جدید ترین سرمایہ پر مبنی  مشینوں کے مشترکہ پول تک رسائی فراہم کرے گی۔  یہ کنسلٹنسی، آر اینڈ ڈی اور تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  سی اے ڈی  سی  اے ایم ، الیکٹروپلیٹنگ ، فائر اسیئنگ ، مینوفیکچرنگ اور 3 ڈی میٹل پرنٹنگ جیسی  متعدد خدمات فراہم کرے گی۔

 

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:14502)

 

 


(Release ID: 1783206) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil