وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے کنٹرولڈ ایریئل ڈلیوری سسٹم کی پرواز کا مظاہرہ کیا
Posted On:
19 DEC 2021 10:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 دسمبر 2021:
ایرئیل ڈلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی آر ڈی ای)، آگرہ نے 18 دسمبر 2021 کو 500 کلو گرام صلاحیت (سی ای ڈے ایس ۔ 500) کے حامل کنٹرولڈ ایرئیل ڈلیوری سسٹم کے ایک پرواز کے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ اے ڈی آر ڈی ای، آگرہ دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی تحقیقی و ترقیاتی تجربہ گاہ ہے اور پرواز کا یہ مظاہرہ آزادی کے 75 برسوں کی یاد میں منائے جا رہے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔
سی اے ڈی ایس۔500 کا استعمال رام ایئر پیراشوٹ (آر اے پی) کی قابل نقل و حرکت صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سے طے شدہ مقام پر 500 کلو گرا م تک وزنی سامان کی بالکل صحیح طریقے سے بہم رسانی کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ نظام اپنی پرواز کے دوران ہیڈنگ انفارمیشن فراہم کرانے کی غرض سے کوآرڈی نیٹس، اونچائی اور ہیڈنگ سینسرس کے لیے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔ سی اے ڈی ایس، اپنی آن بورڈ برقی اکائیوں کے ساتھ، آپریٹنگ کنٹرولس کے ذریعہ ، طے شدہ مقام کی جانب وےپوائنٹ نیوی گیشن کا استعمال کرتے ہوئے خودکار طریقے سے اپنی پرواز طے کرتا ہے۔
اس سسٹم کا مظاہرہ ڈراپ زون میں 5000 میٹر کی اونچائی سے کیا گیا۔ اس سسٹم کو اے این 32 طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعہ چھوڑا گیا ، اور اس کے بعد اس کی راہ ، خودکار طریقے سےپہلے سے طے شدہ مقام کی جانب طے کی گئی۔ بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے گیارہ پیراٹروپرس نے فضا میں سی اے ڈی ایس۔500 کا تعاقب کیا اور ساتھ ساتھ لینڈنگ کی۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14500
(Release ID: 1783177)
Visitor Counter : 236