وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے فکی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں 75 سال کے بعد بھارت کا حکومت کے ویژن کی وضاحت کی


انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کو دفاعی ساز و سامان کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے

Posted On: 18 DEC 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18دسمبر ، 2021/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے کامرس و صنعت کے ایوانوں کی فیڈریشن کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس میٹنگ کا موضوع تھا 75 سال کے بعد بھارت۔ یہ میٹنگ 18 دسمبر ، 2021 کو نئی دلی میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے بھارت کو آنے والے دنوں میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کا ایک مرکز بنانے کے حکومت کے ویژن کی وضاحت کی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلح فوجوں کو جدید طرز پر ڈھالنے اور ایک مضبوط اور آتم نربھر دفاعی صنعت تشکیل دینے پر توجہ دی جا رہی ہے جس سے ملک کو روایتی اور غیر روایتی موجودہ اور مستقبل کے سکیورٹی کو درپیش خطروں سے حفاظت کرنے میں مدد ملے گی۔

دفاع کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اپنے قد و قامت ، اپنے جغرافیائی محل  وقوع  اور سکیورٹی کو درپیش خطروں کی وجہ سے دفاعی ٹکنالوجی کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار نہیں کر سکتا۔ بھارت اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں جس سے دنیا کے طاقتور ترین ملک کو بھی ہمارے مفادات کو زک پہنچانے کی کسی بھی منصوبے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے۔ ہماری حکومت کا مقصد کسی پر حملہ کرنا نہیں بلکہ اپنی مسلح فوجوں کو ہمہ وقت اس بات کے لیے تیار رکھنا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کو منھ توڑ جواب دے سکے۔

وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ایک طرف ایک ملک تقسیم کی وجہ سے پیدا ہوا اور وہ بھارت کو ترقی کرتا ہوا دیکھنے سے پریشان ہے جبکہ دوسری طرف ایک ایسا ملک ہے جو نئے منصوبے بناتا رہتا ہے۔ انہوں نے امیکہ، روس اور فرانس کے وزرائے دفاع کے حالیہ دوروں کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے ہمارے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم نے  انہیں یہ بتا دیا ہے کہ ہم بھارت میں دفاعی ساز و سامان تیر کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنی تقریر کا اختتام جناب سنجیو مہتا کو بہترین خواہشات پیش کرکے کیا جنہوں نے جناب ادے شنکر کی جگہ فکی کے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فکی جیسی صنعت اور تنظیموں سے بھارت کو دفاع کے ساز و سامان کا دنیا کا ایک سرکردہ برآمد کار بنانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14491

 


(Release ID: 1783152) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Tamil