وزارت دفاع
فضائیہ کے سربراہ نے کمبائینڈ گریجویشن پریڈ ایئر فورس اکیڈمی سے خطاب کیا : 18 دسمبر 2021
Posted On:
18 DEC 2021 12:09PM by PIB Delhi
ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ٹریننگ کمانڈ، کمانڈنٹ، ائیر فورس اکیڈمی، فیکلٹیاسٹاف، نئے کمیشنڈ آفیسرز، قابل فخر والدین اور رشتہ دار، ٹرینی افسران، معزز سابق فوجیوں، معزز مہمانان، میڈیا کے افراد ، خواتین و حضرات۔
یہاں آنا اور 208ویں پائلٹ اور گراؤنڈ ڈیوٹی کورسز اور 133ویںنیوی کورس کیکمبائینڈ گریجویشن پریڈ کی سلامی لینا میرے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔ان کورسز میںبھارتی بحریہ کے دو افسران، بھارتی کوسٹ گارڈ کے نو افسران اور ویتنام کے تین کیڈٹس شامل ہیں جو آج باقاعدہ طور پر پائلٹ بن رہے ہیں۔
میں جنرل بپن راوت، محترمہ مدھولیکا راوت اور مسلح افواج کے 12 اہلکاروں کی اچانک موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ جو آٹھ دسمبر کو حادثہ کا شکار ہوجانے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ مرنے والوں کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، ہم نے اس گریجویشن پریڈ سے متعلق بہت سے پروگراموں کو ہٹا دیا،جو پریڈ کا حصہ ہونے تھے۔
سب سے پہلے میں سبھی گرویجویٹنگ افسران کو اپنی دلی مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے پورے تال میل ، ڈسیپلین اور درست قدم تال اور ایک شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ آج آپ سب اطمینان ، فخر اور جوش سے لبریز ہوں گے، جب آپ سیکھوں بلاک کے ہیلورڈ پورٹلس سے گزرکر دنیا کی بہترین فضائیہ میں شمار ہونے والی بھارتی فضائیہ کے کمیشن افسر بنے ہیں۔
میں آپ کو آپ کی انفرادی اور اجتماعی حصولیابیوں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی پوری ٹریننگ میعاد کے دوران شاندار پیشہ ورانہ عہد بستگی کا مظاہرہ کرنے اور محنت کے لئے سبھی انعام یافتگان کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔
اپنی زندگی کی اس اہم منزل تک پہنچنے میں اس اکیڈمی میں آپ میں سے ہر فرد نے جو کوشش کی ،میں اس کی قدر کرتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں۔ میں سبھی ماں -باپ اور خاندان کے افراد کے تئیں انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے آپ کی اس طرح سے پرورش کی کہ آپ بھارتی فضائیہ میں اپنا کیریر بنا سکیں۔
یہ انتہائی مشکل ٹریننگ کے حصہ کے طور پر آپ نے جامع کورس میں حصہ لیا، جسے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ آپ نے اپنے لئے جو کام منتخب کیا ہے، اس میں آپ قائدانہ رول ادا کرسکیں۔ آپ کی کامیابی یہاں آپ کے ذریعہ فروغ دی گئی مہارت اور حاصل کئے گئے علم کو براہ راست طریقہ سے ظاہر کرتی ہے۔ میں سبھی افسران اور ایئرمین کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، جنہوں نے آپ کی رہنمائی کی، آپ کو صلاح دی اور آپ کو نہ صرف آپ کے پیشے کی بنیادی چیزیں سکھائیں، بلکہ آپ کو بھارتی فضائیہ کا ’مشن، انٹیگریٹی اور ایکسیلینس ‘ کا بنیادی منتر بھی سکھایا۔
یاد رکھیں کہ یہی لگن، ایڈاپٹ ایبلٹی اور قوت ارادی ہی آپ کو آگے بڑھائے گی،جس کی مستقبل میں وقتاً فوقتاً آپ کو ضرورت ہوگی۔ آج آپ نے جو اعلیٰ معیارات کا مظاہرہ کیا ہے ، وہی مستقبل کے محفوظ اور کارگرآپریشن کی بنیاد بنے گا ، چاہے آپ کا رول کچھ بھی ہو۔
اگرچہ آپ کی باقاعدہ ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے ، لیکن آپ یہ یاد رکھیں کہ سیکھنے کا عمل تو ابھی شروع ہوا ہے اور آپ کو مسلسل مشکل کام کرنا ہوگا اور بھارتی فضائیہ کے افسران کے طور پر اضافی ذمہ داریاں اٹھانی ہوں گی۔
آپ اپنے مبارک حلف کو یاد رکھیں جو آپ نے اٹھائیں ہیں کہ آپ بھارت کے آئین کے تئیں وفادار رہیں گے۔ یہی آپ کی زندگی کی عہدبستگی ہے۔ آپ کو ’ایمانداری اور وفاداری‘ کے ساتھ کام کرنا ہے، جس کے لئے آپ کو اپنی پوری میعاد کار میں لگن اور ایمانداری دکھانی ہے۔
آپ اے ایف اے سے اب فیلڈ میں اپنی یونٹوں میں جائیں گے۔ جہاں آپ مہنگے اور جدید آلات آپریٹ کرنے ہوں گے جس کے لئے آپ کو مہارت اور ہنرمندی حاصل کرنی ہوگی۔ جنگ کی نوعیت میں بنیادی تبدیلی آرہی ہے۔ نئی ٹکنالوجی اور بنیادی طور پر نئے اصول گزشتہ برسوں میں سامنے آئے ہیں۔ بھارت کی سکیورٹی میں کثیر جہتی خطرے اور چیلنجنز شامل ہیں۔ اس کے لئے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم مختلف شعبوں میں صلاحیت سازی کریں اور اپنے سبھی آپریشنز ایک ساتھ چلائیں۔ یہ سب ہمیں مختصر مدت میں ہی کرنا ہے ۔ فضائیہ کو آپ سے بہت امیدیں ہیں ، کیونکہ آپ ہی قیادت کریں گے اور مستقبل میں اس ملک اور بھارتی فضائیہ کو سمت دیں گے۔
بھارتی فضائیہ تبدیلی کے دوراہے پر کھڑی ہے، جہاں سے اسے انتہائی باصلاحیت فضائیہ بننا ہے، جس کے پاس رافیل،اپاچے ، چینوک اور ایس اے جی ڈبلیو نظام کی وسیع اقسام ہیں۔ آپ ، جب گریجویٹ ہورہے ہیں تو ایسے ماحول میں جارہے ہیں، جو چیلنج سے پر ہے اور جہاں ٹکنالوجی بہت گہری ہے۔ بھارتی فضائیہ آپ جیسے نوجوان اور جوشیلے افسران سے امید کرتی ہے کہ آپ اپنے پیشرووں کے پیشہ ورانہ رویہ، برتاؤ اور سلوک کی متمول وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔
اچھا افسر ہونے کے لئے آپ کو بھارتی فضائیہ کی سبھی شاخوں کی باریکیوں کے بارے میں جاننا ہوگا ، اس لئے ،سبھی شاخوں کے کام کے طریقوں کو سمجھنے کی صلاحیت ہونی چاہئے ، چاہے وہ پرواز کرنے کی ہو، تکنیکی ہو، لاجسٹکس سے متعلق ہو، اکاونٹس یا ایڈمنسٹریشن سے متعلق ہو۔ان سے آپ کی بنیادی پیشہ ورانہ جانکاری کو فروغ ملے گا اور آپ کو ’’مکمل پیشہ ور‘‘ بننے میں مدد کرے گا۔
افسر کے طور پر آپ کو فوجی تاریخ، جغرافیائی سیاسی اور بین الاقوامی معاملے کے مطالعہ کے ذریعہ اس پیچیدہ اور ہلچل سے بھری دنیا کو سمجھنے کی مہارت کو فروغ دیناہوگا۔ یہ تبھی ممکن ہے ، جب آپ اپنی مدت کار کے آغاز سے ہی پڑھنے کی عادت ڈالیں گے۔ بھارتی فضائیہ میں آپ کو اپنی صلاحیت دکھانے ، مہارت حاصل کرنے اور اپنی پیشہ ور قابلیت کو پروان چڑھانے کا خاطرخواہ موقع ملتا ہے، بشرطیہ کہ آپ میں اس کی قوت ارادی ہو۔
فوجی افسر کے طور پر آپ کو اپنے کیریر میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کبھی ان مشکلات اور رکاوٹوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ایک پرانی کہاوت ہے،’’ وہین دی گوئنگ گیٹس ٹف، دی ٹف گیٹس گوئنگ ‘‘- یہی آپ کے کیریر کا بنیادی منتر ہونا چاہئے اور آپ کو جسمانی ، جذباتی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہئے ، تاکہ زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرسکیں۔
بھارتی فضائیہ ایک افسر اور کمانڈر ہونے کے ناطہ آپ سے کیا امید کرتی ہے ؟ ہم شاندار پیشہ ورانہ طریقہ اور بے مثال ایمانداری کی امید کرتے ہیں۔ ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ انفرادی برتاؤ اور اخلاقی قدروں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھیں، جو آپ کے مسلح فورس کے پیشے کے تئیں عزت و افتخار پیدا کرے۔ ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے کام میں انصاف پسند ، بے لوث اور فرض شناس رہیں گے۔ آپ ہم آہنگی اور سمجھ رکھیں گے، آپ جرت رکھیں گے اور ٹریننگ کے دوران آپ نے جو اخلاقی قدریں سیکھیں ہیں ،انہیں قائم رکھیں گے۔
آج آپ کے اور آپ کے خاندان کے لوگوں کے لئے خوشی کا موقع ہے۔ یہ آپ کی آرزووں اور خیالات کے اڑان بھرنے کا بھی دن ہے۔ یہ بھارتی فضائیہ میں آپ کے سفر کا آغاز کا دن ہے۔ اس ا ٓرگنائزیشن نے آپ پر جو بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اس پر کھرے اتریں گے۔ ’ اس ذمہ داری کو فخر کے ساتھ نبھائیں‘۔
میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، ساتھ ہی یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اے ایف اے کے مشکل دور کے ذریعہ جو خوبیاں آپ کو ملی ہیں، ان خوبیوں کو آپ اپنے کیریر میں اور فروغ دیں گے، انہیں بڑھائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اہل اور قابل فیکلٹی سے جو ٹریننگ حاصل کی ہے ، مشکل حالات میں وہ آپ کے کام آئے گا۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ آپ پختہ عزم ، شاندار پیشہ ورانہ رویہ اور ہمیشہ رہنے والی روایتوں کی متمول وراثت کو اس لامحدود امکانات کی دنیا میں آگے لے جائیں گے۔
ایک بار پھر میں آپ سب کو بھارتی فضائیہ میں آپ کے شاندار کیریر کی مبارکباد دیتا ہوں۔ میری آرزو ہے کہ آپ سب ’’فخر کے ساتھ آسمان کو چھوئیں‘‘۔
جے ہند !
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14481)
(Release ID: 1783109)
Visitor Counter : 178