زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی مصنوعات کی درآمد اور برآمد

Posted On: 17 DEC 2021 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17  دسمبر ،2021

سال 21-2020 کے دوران 141448.05 کروڑ روپے کی برآمدات کے مقابلے میں  زرعی مصنوعات کی درآمدات 210093.04 کروڑ روپے ہے جس کا تناسب 0.67سے 1 تک ہے۔

ہندوستان زیادہ تر زرعی اجناس میں خود انحصار ہے۔تاہم ،سبزیوں کا تیل ،دالیں ،کاجو،تازہ پھل اور مصالحے اہم زرعی اجناس ہیں جو درآمد کی جاتی ہیں۔ دالوں میں خود انحصاری  کو یقینی  بنانے  کےلئے حکومت دالوں کی پیداوار کو بہتر بنانے  کےلئے نیشنل فوڈ سکیورٹی  مشن (این ایف ایس ایم)کو نافذ کر رہی ہے۔اس کےعلاوہ ،راشٹریہ  کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی )کے تحت ،دالوں کی پیداوار  کو بہتر بنانے کےلئے ریاستوں کو فنڈز فراہم  کئے جارہےہیں۔ ملک میں ضروری  خوردنی  تیل کی پیداوار  کو بہتر بنانے کےلئے این ایف ایس ایم آئل سیڈ س پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔خوردنی تیلوں پر قومی مشن آئل پام(این ایم ای او ،او پی)  کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد  ملک میں خوردنی  تیل کی دستیابی کو بڑھانا  ہے تاکہ رقبے میں توسیع  ،خام پام آئل کی پیداوار  کو بڑھا کر  درا ٓمدی  بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ہلدی کی زیادہ درآمد  سے نمٹنے کےلئے مناسب  علاقوں میں کلسٹرز  میں اعلی کرکومین مواد والی اقسام  کی کاشت کو منظم کرنے کے لئے اقدامات  کئے جارہے ہیں۔ ملک میں کچے کاجو کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کےلئے ، حکومت زیادہ پیداوار دینے والی اقسام ،زیادہ کثافت والے پودے لگانے،بوڑھے باغات کی تجدید  اور کینوپی کے انتظام وغیرہ کے ساتھ  رقبہ میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

محکمہ تجارت ایک نوڈل سرکاری ایجنسی ہے جو ملک میں زرعی شعبے سمیت درآمدات اور برآمدات سے نمٹتی ہے اور تجارتی پالیسی اور پروگراموں کی تشکیل کے لیے ذمہ دار ہے۔ محکمہ تجارت کی مختلف تنظیمیں زرعی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی اور فروغ میں مصروف ہیں۔ زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)؛ مصالحہ بورڈ؛ چائے بورڈ؛ کافی بورڈ؛ ربڑ بورڈ؛ تمباکو بورڈ؛ ایکسپورٹ انسپکشن کونسل۔ اس کے علاوہ، محکمہ تجارت زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے اور برآمدات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، کوآپریٹیو وغیرہ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آٹھ اعلیٰ ممکنہ زرعی مصنوعات کےلئے پروڈکٹ مخصوص ایکسپورٹ پروموشن فورم (ای پی ایف)  جیسے انگور، آم، کیلا، پیاز، چاول، غذائی اناج، انار، فلوریکلچر اور پلانٹ میٹریل  اے پی ای ڈی اے کی سرپرستی میں بنائے گئے ہیں  تاکہ شناخت شدہ مصنوعات کی برآمدات کو مرکوز انداز میں  فروغ دیا جا سکے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔ا م۔ج

U:14454



(Release ID: 1782901) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Bengali , Telugu