الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور ویتنام اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کےلئے سمجھوتے پر دستخط کئے


آئی سی ٹی کے شعبےمیں دونوں ملکوں کی صلاحیت سازی کو بڑھانےمیں شامل پرائیویٹ کمپنیوں  سرکاری اداروں کے مابین سرگرم تعاون کو وسعت دینے کے لئے مفاہمت نامہ

Posted On: 16 DEC 2021 7:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی16دسمبر؍2021

آج ویتنام کے اطلاعات و مواصلات کے وزیرعالی جناب نوگین من ہُنگ  نے بھارتی حکومت کے الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی وزارت کا دورہ کیا اور الیکٹرونکس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ کے علاوہ صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں  کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کےلئے کئے گئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی ٹی کاروبار اور تعاون کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

 

 

دورے کے دوران دونوں وزارتوں کے ذریعے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت اور ویتنام تعاون کو وسعت دینے کے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط  کئے گئے۔ مفاہمت نامے کے اقرار نامےکا مقصد آئی سی ٹی کے شعبے میں دونوںملکوں کی صلاحیت سازی دیگر سرکاری اور نجی تنظیموں میں شامل پرائیویٹ کمپنیوں، حکومتوں کے اداروں کے درمیان سرگرم تعاون اور تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر راجیو سیکھر نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کووڈ-19عالمی وباء سے ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کےلئے پچھلے 19 مہینوں میں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ڈیجیٹل بنائے جانے کی کچھ تیز تر کوششیں کی گئیں ہیں۔

بھارتی کا آئی ٹی سروسز سیکٹر حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات اور تیزی ابھرتےہوئے ٹیک اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظام نے اس عالمی وباء کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے نہ صرف پختگی اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے،بلکہ دیگر ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے لئے رول ماڈل پیش کیا ہے۔

دونوں وزراء نے اس بات پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے کہ حالانکہ بھارت اور ویتنام کے درمیان پچھلے کچھ سالوں کے دوران سرگرام تعلقات رہے ہیں، لیکن مزید تعاون بڑھانے کےبہت زیادہ امکانات ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے تحت ڈیجیٹل یکسر تبدیلی کے اسی طرح کے مقاصد کے ساتھ ویتنام تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل کاروبار کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

*************

 

ش ح- ش ر– ن ع

U. No.14421


(Release ID: 1782583) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu