شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے گوہاٹی پونے روٹ پر براہ راست پرواز کا افتتاح کیا


ٹرمنل کی گنجائش 50 لاکھ مسافروں سے بڑھا کر 1.2کروڑ فی سال کرکے گوہاٹی ہوائی اڈے کی توسیع کا بڑا منصوبہ ہے:مرکزی وزیر ایم سندھیا

Posted On: 16 DEC 2021 4:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی16دسمبر؍2021

مشرقی بھارت کو مسلسل تیزی کے ساتھ بہتر طورپر جوڑنے کی ایک کوشش کے تحت شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا، شہری ہوا بازی اور آر ٹی ایچ کے وزیر ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے کل آسام کے  گوہاٹی سے مہاراشٹر کے  پونے کے روٹ پر پہلی براہ راست پرواز انڈیگو ایئرلانس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ آسام حکومت کے  ٹرانسپورٹ، صنعت  ، کامرس ،ہنرمندی اور اقلیتوں کے بہبود   کے وزیر جناب چندر موہن پٹواری ، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ-لوک سبھا  محترمہ کوئن اوجا ، راجیہ سبھا کے ممبر جناب بھوبنیشور کلیتا نے گوہاٹی سے ورچوئلی طورپر اس تقریب میں شرکت کی، جبکہ پونے سے ممبر پارلیمنٹ جناب گریش بالا چندر باپت نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

 

پرواز کے آغاز پر جناب سندھیا نے کہا کہ’’ میں اس شاندار موقع پر گوہاٹی میں موجود رہ کر بہت خوش ہوں جو مقام شمال مشرقی بھارت کا بڑا شہر  اور جسے شمال مشرق کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔گوہاٹی کی اہمیت شمال مشرقی بھارت یا پوری دنیا تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ قدیمی مقدس صحیفوں میں گوہاٹی شہر کے نام کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ موجودہ دور میں بھی گوہاٹی کو مندروں کا شہر کا جاتا ہے، کیونکہ یہاں کامکھیا مندر اور نواگڑھ مندر ، اُوما نند مندر اور دیگر بہت سے مندر موجود ہیں۔ مزید یہ کہ یہ شہر ملک کے سب سے بڑے چائے باغانوں میں سے ایک ہے۔ مجھے یہاں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ برآمد ہونے والی ہماری 55 فیصد چائے صرف گوہاٹی ہی سے کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوہاٹی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں اور آئی آئی ٹی ، ٹی آئی ایس ایس وغیرہ جیسے تعلیمی اداروں کا بھی مرکز ہے۔

 

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ گوہاٹی 885طیاروں کے آنے جانے کے ساتھ ملک کے 24 شہروں کے ساتھ منسلک ہے۔ ہم نے آسام  گوہاٹی میں دستیاب مواقع کو ذہن میں رکھتے ہوئے مسافروں کی ٹرمنل گنجائش کو 56لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 20 لاکھ فی سال کرتے ہوئے اس  کی توسیع اور جدید کا ایک منصوبہ  بھی تیار کیا ہے۔توسیع کی 1232کروڑ روپے کی رقم مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔

 

 

اس راستے پر پرواز کی کارروائیاں شرو ع کئے جانے سے گوہاٹی اور اس سے متصل علاقوں کے عوام کی مدد ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ دونوں شہروں کے درمیان پونے سے بلا رکاوٹ نقل و حمل ہوسکے گی۔ ٹرانسپورٹ کی براہ راست کسی نظام کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سڑک یا ٹرین سے 45 سے زیادہ گھنٹوں تک طویل مسافت کو برداشت کرنا پڑتا تھا ۔ اب لوگ 3گھنٹے 15 منٹ کی پرواز سے دونوں شہروں کے درمیان باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ گوہاٹی اور پونے کے درمیان اس نئی پرواز سے عام آدمی کے پاس بہت سے متبادل ہوں گے،جس سے خطے کے کاروبار، کامرس اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور ان خطوں کے درمیان معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

*************

 

 

ش ح- ش ر– ن ع

U. No.14411


(Release ID: 1782552) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Manipuri