بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھلونوں کی یونٹس

Posted On: 16 DEC 2021 12:43PM by PIB Delhi

 نئی دہلی16دسمبر؍2021

حکومت ہند نے سودیشی کھلونے کی صنعت کو ترقی اور فروغ دینے کے لئے مختلف قدم اٹھائے ہیں۔ ایم ایس ایس ایم ، جس میں کھلونوں کا شعبہ شامل ہے، کی ڈیزائن اور جدت طرازی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، وزارت اپنے ایم ایس ایس ای ٹیکنالوجی مراکز کے ذریعہ اوزار، ڈھلائی، ڈائیز، جِگس ، فکسچر نمونوں وغیرہ کی ترقی اور ڈیزائن کے لئے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایس ایم کی وزارت ایم ا یس ایم ای شعبے میں، جس میں کھلونے کی صنعت شامل ہے۔ صنعت کی طلب کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی خلاء کو پر کرنے کے لئے خواہشمند اور موجودہ تاجروں کے لئے مختلف اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کو انجام دے رہی ہے۔

روایتی صنعتوں کی تخلیق نو کےلئے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی) کے تحت تازہ ترین مشینوں ، ڈیزائن سینٹر، خام مواد بینک، اسکل ڈیولپمنٹ ، ایکسپوزر وزٹ وغیرہ کے ساتھ کامن فیسلٹی مراکز کے قیام کے لئے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پورے ملک میں کل 14 ٹوائے کلسٹر منظور کے گئے ہیں، جس سے ایک تخمینہ جاتی تقریباً 41.60 کروڑ اخراجات سے 8839 ہنر مند افراد کو فائدہ ملے گا۔

ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری)کی آفس بھی ضرورت کی بنیاد پر دستکاری ہنرمندوں کی پائیدار رترقی کےلئے ٹوائے کلسٹرز کو ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، سافٹ اور ہارڈ انٹروینشن اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ مزید ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری)کی آفس نے ہاتھ سے بنائے جانے والے کھلونوں کے ہنرمندوں کی مجموعی ترقی کےلئے پورے ملک میں 13ٹوائے کلسٹر کی شناخت کی ہے۔ 27 فروری سے 4 مارچ 2021ء کے دوران ورچوئل طورپر ٹوائے میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1074 نمائش کنندگان، جس میں ان 13کلسٹر سے 215 ہنرمند شامل ہیں، نے حصہ لیا۔

یہ جانکاری مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایس ایم جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*************

 

 

 

ش ح- ا ک– ن ع

U. No.14369 


(Release ID: 1782195) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Tamil , Telugu