بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز کے لیے نئے ہب/صنعتی پارکس

Posted On: 16 DEC 2021 12:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت نئے ٹکنالوجی مراکز، توسیعی مراکز، مشترکہ سہولت مراکز، منی ٹول رومز، چھوٹے ٹیکنالوجی مراکز اور صنعتی اسٹیٹس کے قیام سے متعلق نئے منصوبے شروع کرتی ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت ملک میں بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے (ایم ایس ای) کلسٹرس کی ترقی کے لیے مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مشترکہ سہولتی مراکز (سی ایف سیز) کے قیام اور صنعتی علاقوں/ اسٹیٹس/ فلیٹڈ فیکٹری کمپلیکس کے قیام/ اپ گریڈیشن کے لیے مالی امداد دے کر مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز(ایم ایس ایز) کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانا ہے۔

یہ اسکیم مانگ پر مبنی ہے اور ریاستی حکومتیں کلسٹر ڈیولپمنٹ کی ضروریات کے مطابق کسی پروجیکٹ کی منظوری کے لیے درخواست کر سکتی ہیں۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی (آئی ڈی)  ایم ایس ای- سی ڈی پی کے تحت ریاست ہریانہ میں مشترکہ سہولت مرکز(سی ایف سی) کے قیام کے لیے اسکیم کے آغاز سے ہی  38 پروجیکٹوں پر غور کیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

صنعتی علاقوں/ اسٹیٹس کے قیام/ اپ گریڈیشن کے لیے 28 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے اور سبھی مکمل ہو چکے ہیں۔

مشترکہ سہولت مراکز (سی ایف سیز) کے قیام کے لیے 10 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 3 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14372



(Release ID: 1782184) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Tamil , Telugu