بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

خواتین کے کاروبار کے فروغ کےلئے اُدیم سکھی پورٹل کی سرگرمیاں

Posted On: 16 DEC 2021 12:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی16دسمبر؍2021

لوک سبھا میں آج ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُدیم سکھی پورٹل(http://udyamsakhi.msme.gov.in/)کو مارچ 2018ء میں شروع کیا گیا تھا، تاکہ ایم ایس ایم ای شعبے  میں موجودہ خواتین کاروباریوں کےلئے مالی اسکیموں ، پالیسیوں اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکے۔ یہ پورٹل خواتین کے کاروبار  کی شروعات ، اس کی تیاری ، اس کے فروغ  اور اس کی ترقی کے لئے مدد کرتا ہے۔ اس پورٹل سے اب تک کل 2952 خواتین نے فائدہ اٹھایا ہے، جن میں سے 17 خواتین اُڈیشہ ریاست سے تعلق رکھتی ہیں۔

اُدیم سکھی پورٹل کی تیاری کےلئے 43.52 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ الیکٹریکل میزرنگ انسٹرومنٹس کے ڈیزائن کا ادارہ (آئی ڈی ای ایم آئی)نے اُدیم سکھی پورٹل تیار کیا ہے۔یہ  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم  او  ایم ایس ایم ای)کے تحت ایک ادارہ ہے۔

شہری اور دیہی علاقوں کے ایس سی، ایس  ٹی، ا و بی سی  سے تعلق رکھنے والی اُدیم سکھی پورٹل استفادہ کنندگان خواتین کی تعداد سے متعلق متفرق ڈاٹا پورٹل پر موجود نہیں ہے۔

************

 

 

ش ح- ع ح– ن ع

U. No.14370



(Release ID: 1782173) Visitor Counter : 121