بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سونووال نےکہا،ہندستان 2025 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت تک پہنچنے کے لئے  سپلائی چین کی صلاحیت بڑھانے  اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے کا  ہدف لے کر چل رہا ہے


آئنددس  سالوں میں ہندستان کے سمندری علاقے کی مربوط اور تیز رفتار  ترقی کو یقینی بنانے کے لئے میری ٹائم انڈیا 2030

Posted On: 15 DEC 2021 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15دسمبر 2021/بندر گاہوں، جہاز رانی ، آبی  شاہراہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب  سربانند سونووال نے کہاکہ  ہندستان سپلائی چین کی  گنجائش اور مہارت بڑھانے  اور پروجیکٹ لاگت کو کم کرنے کا ہدف لے کر  چل رہا ہے، جس سے ہندستان کو  2025 تک  5 ٹریلین ڈالر کی  معیشت تک  پہنچنے کے اپنے طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان  دنیا میں سب سےبڑی  سپلائی چین  اور لاجسٹک شعبوں میں سے ایک ہے، جو تیز رفتار سے  بڑھ رہا ہے۔ ایک ماہر لوجسٹک نظام کو   معیشت کے  تمام شعبوں کی  مقابلہ آرائی میں سدھار کے لئے   کیٹالسٹ  مانا جاتا ہے۔

ورچوئل سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ 2021 سے خطاب  کرتے ہوئے جناب سونووال نے بتایا کہ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت نے آئندہ دس سالوں میں  ہندستان کو  عالمی سمندری علاقے میں   سب سے آگے لےجانے کے مقصد سے  ہندستان کے  سمندری علاقے کی   مربوط اور تیز رفتار ترقی کو  یقینی بنانے کے لئے   ایک خاکہ-میری ٹائم  انڈیا ویژن  2030 (ایم آئی وی 2030 )تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا  ایم آئی وی 2030 نے عالمی سطح پر میگا پورٹ کو فروغ دینے  اور بندرگاہوں کے  بنیادی ڈھانچے کے   نشاندہی کی ہے۔ ان پہلوں سے بندرگاہوں کی مجموعی آپریشنل لاگت  کم کرنے  ،صلاحیت اور مال برداری صلاحیت بڑھانے  ، بڑےجہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت فراہم کرنے اور جنوبی ایشیائی علاقے میں  ہندستانی بندرگاہ کیاسٹریٹیجیک اہمیت  کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جناب سونووال نے کہا کہ ایم آئی وی 2030 کے تحت بندرگاہوں، شپنگ اور آبی گزرگاہ سلسلہ میں 3 سے 3.5 لاکھ کروڑ روپے کے   مجموعی سرمایہ کاری کا تصور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس ویژن روڈ میپ سے  ہندستانی بندگاہوں کے لئے 20000 کروڑ روپے سے زیادہ ممکنہ  سالانہ محصول  حاصل کرنے میں  مددملنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ ، اس سے   ہندستانی سمندری علاقے میں اضافی 20 لاکھ سے زیادہ نوکریاں (براہ راست اور بالواسطہ) پیدا ہونے کی  بھی امید ہے۔

*******************

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14321



(Release ID: 1782047) Visitor Counter : 157


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi