خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

خواتین متاثرین کے لئے ’ون اسٹاپ سینٹر‘ اسکیم

Posted On: 15 DEC 2021 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15دسمبر 2021/  مرکزی حکومت یکم اپریل،2015 سے ’ون اسٹاپ سینٹر‘ (او ایس سی) اسکیم کو  نافذ کررہی ہے۔ تاکہ تشدد سےمتاثرہ  خواتین کو خواہ وہ نجی یا عوامی  دونوں  مقامات ہوں پر، پولیس کی سہولت سمیت متعدد خدمات کے ذریعہ  طبی امداد ، قانونی امداد اور مشاورت،نفسیاتی مدد ایک ہی چھت کے نیچے مربوط طریقے سے عارضی پناہ گاہ فراہم کی جاسکے۔ اب تک، 733 او ایس سی کو منظوری دی گئی ہے،  جن میں سے 704 کو 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (سوائے ریاست مغربی بنگال) میں فعال کیا گیا ہے، جنہوں نے  ستمبر 2021 تک  ملک میں  450 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد کی ہے۔

ون اسٹاپ سینٹر اسکیم کے تحت سو فی صد فنڈنگ مرکزی حکومت کی طرف سے براہ راست ضلع حکام کو نربھیا فنڈ سے فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی و بہبود  کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں دی۔

*******************

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14322



(Release ID: 1782029) Visitor Counter : 146