بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کا پہلا اور دنیا کے سب سے بڑے گرین ہائیڈروجن  مائکروگرڈ  پروجیکٹوں  میں سے  ایک سمہادری میں قائم کیا جائے گا


وسیع  پیمانے پر ہائیڈروجن توانائی  کو ذخیرہ  کرنے  کے  پروجیکٹوں  کا   پیش خیمہ

Posted On: 15 DEC 2021 12:28PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی نے  سمہادری میں  (وشاکھا پٹنم کے قریب)  این ٹی پی سی گیسٹ ہاؤس میں   الیکٹرولا ئزر کے استعمال  سے ہائیڈروجن   تیار کرنے کی خاطر مائیگروگرڈ  پر مبنی ایک علیحدہ  فیول –سیل    کے پروجیکٹ  کو  منظوری دی ہے۔  یہ  گرین ہائیڈر وجن پر مبنی توانائی کو  ذخیرہ کرنے کا بھارت کا پہلا پروجیکٹ ہے ۔  یہ ملک میں  بڑے پیمانے پر ہائیڈروجن توانائی کو ذخیرہ کرنے کا  پیش خیمہ ہے اور   یہ ملک کے کلیدی مقامات پر مختلف آف – گرڈ  ذخیرہ کرنے  کے لئے  بہت چھوٹے گرڈو ں   سے متعلق مطالعے کے  لئے بھی مفید ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/frame_0_delay-0.01sZXAL.jpg

اس میں  قریبی فلوٹنگ سولر پروجیکٹ  سے   بجلی حاصل کرتے ہوئے جدید 240 کے ڈبلیو سولڈ آکسائڈ   الیکٹرولائزر   کو استعمال  کرکے  ہائیڈروجن  پیدا کی جائے گی۔دن کے اوقات میں  پیدا کی گئی ہائیڈروجن کو  ہائی پریشر پر اسٹور کیا جائے گا اور   50  کے ڈبلیو  سولڈ آکسائڈ فیو ل سیل  کو استعمال کرتے ہوئے   کارآمد بنایا جائے گا۔  یہ نظام  شام  پانچ بجے سے صبح سات بجے تک  ایک بالکل علیحدہ نظام کے طورپر کام کرے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026LFN.jpg

اس منفرد  پروجیکٹ کا ڈیزائن این ٹی پی سی نے خود تیار کیا ہے ۔ یہ بھارت کے لئے ایک منفرد پروجیکٹ ہے اور  ملک کے  دوردراز کے علاقوں جیسے لداخ ، جموں وکشمیر وغیرہ  کو کاربن سے  پاک  رکھنے  میں مدد کرے گا اور ڈیزل جنریٹروں    پر انحصار کو ختم کرے گا۔یہ پروجیکٹ    محترم وزیر اعظم کے ویژن کے خطوط پر ہے ،جس کے تحت  2070 تک  ملک کو کاربن سے  پاک بنانا اور لداخ کو کاربن سے  پاک خطہ بنانا ہے۔

*************

 

ش ح۔و ا۔رم

U-14297




(Release ID: 1781655) Visitor Counter : 215