صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم)  کے تحت ملک میں 14 کروڑ سے زیادہ ہیلتھ آئی ڈی(صحت شناختی کارڈ) بنائے گئے ہیں

Posted On: 14 DEC 2021 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14دسمبر 2021/3 دسمبر 2021 تک  آیوشمان  بھارت ڈیجیٹل  مشن  (اے بی ڈی ایم)کے تحت ملک میں 14 کروڑ 15 لاکھ 49 ہزار  620 ہیلتھ آئی ڈی بنائی گئی  ہیں۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی –ڈی ایم) کا مقصدایک آن لائن پلیٹ فارم  بنانا ہے جس سے  ہیلتھ ایکو سسٹم کے اندر صحت سےمتعلق ڈیٹا کی  انٹر آپریبلٹی  کو اہل بنایا جاسکے تاکہ ہر شہر ی کا لونگی ڈیوڈنل(طولائی) ہیلتھ کارڈ بنایا جاسکے شہریوں کے لئے صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی بنایا جاسکے جس میں دیکھ بھال کی لاگت کو  کم کرنا  اور زیادہ سے زیادہ صحت خدمات کی  فراہم کے لئے استعداد کار کو   فعال کرنا شامل ہے۔

اے بی ڈی ایم کی طر ف سے تخلیق کردہ ڈیجیٹل صحت ایکو نظام ابتدائی، ثانوی اور تیسری ہلتھ کیئر خدمات میں  بغیر کسی رکاوٹ کے دیکھ بھال کے  سلسلہ کی  حمایت کرتا ہے۔  یہ الکٹرانک ذرائع سے صحت دیکھ بھال کی  خدمات کی دستیابی  کو یقینی  بناتا ہے خاص طور پر  دور دراز دیہی  علاقوں میں جہاں عام طورپر اس طرح کی مالی دیکھ بھال دستیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ چونکہ لونگی ڈیوڈنل صحت کی ریکارڈ کے ذریعہ بار بار تشخیص کی  ضرورت کو  کم کرتا ہے، اس سے دیکھ بھال کی لاگت کو  کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر، اسپتالوں اور دیگر متعلقہ اسپتال  فرد کے طبی اور دیگر ریکارڈتک رسائی کے لئے  فرد کی رضا مندی کے بعد ہی  رسائی حاصل کرسکتے ہیںَ اس کے علاوہ اے بی ڈی ایم کو شہریوں کی رضامندی  کے بعد مطلوبہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان  سہولت  فراہم کرنے کے لئے  ’پرائیوسی بذریعہ ڈیزائن اور فیڈریٹیڈ آرکیٹیچر کے اصول پر بنایا گیا ہے۔

صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پروین  پوار نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ بات کہی۔

**********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14260


(Release ID: 1781577) Visitor Counter : 204