خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے قیام کے لئے قرض
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 DEC 2021 1:56PM by PIB Delhi
ریزرو بینک آف انڈیا کے ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) کے اصولوں میں کولڈ چین سمیت غذائی اور زرعی پروسیسنگ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ جیسا کہ آر بی آئی کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے ترجیحی شعبے کے قرضے کے رہنما خطوط کے تحت بینکوں کے ذریعہ غذائی اور زرعی پروسیسنگ کی یونٹوں کو قرض دینے کا کوئی الگ نشانہ مقر نہیں کی گیا ہے۔ بینکنگ سسٹم سے 100 کروڑ روپے فی قرض لینے پر غذائی اور زرعی پروسیسنگ کی یونٹوں کے قرضوں کو پی ایس ایل کے تحت زراعت کو قرض دینے کے طور پر درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ غذائی اور زرعی پروسیسنگ میں سرگرم بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے اداروں کے قرضے بھی پی ایس ایل کے تحت درجہ بندی کے اہل ہیں۔ پچھلے تین برسوں اور رواں سال کے دوران پی ایس ایل کے اصولوں کے تحت غذائی اور زرعی پروسیسنگ کے شعبے کے بقایا قرضوں کا ڈیٹا حسب ذیل ہے:-
(کروڑ روپے)
| |
31 مارچ 2019
|
31 مارچ 2020
|
31 مارچ 2021
|
30-Sep-21
|
|
اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا
|
22236.85
|
20713.30
|
23730.34
|
16748.04
|
|
پبلک سیکٹر بینک، دیگر
|
65286.88
|
61445.34
|
119402.51
|
62225.28
|
|
پرائیویٹ بینکس
|
41901.48
|
43053.34
|
54950.79
|
44789.99
|
|
کل
|
129425.21
|
125211.98
|
198083.64
|
123763.30
|
وزارت کو فوڈ پروسیسنگ کے شعبے سے وابستہ کاروباریوں کو قرض دینے سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کے ذریعہ بینکوں سے متعلق کوئی بھی مسئلہ جب اور جیسے ہی اٹھایا جاتا ہے اسے بینک کے ساتھ فعال بات چیت کے ذریعے حل کر دیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(ریلیز آئی ڈی: 1781571)
وزیٹر کاؤنٹر : 143