صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کینسر، ذیابیطس قلبی امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کےلئے قومی پروگرام (ایم پی سی ڈی سی ایس) پراپ ڈیٹ

Posted On: 14 DEC 2021 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14دسمبر 2021/ قومی ہیلتھ مشن (این ایچ ایم)کے ایک حصہ کے طور پر  2010 میں شروع کیا گیا کینسر، ذیبابیطس، قلبی امراض  اورفالج کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (ایم پی سی ڈی ایس ) کے تحت، مرکزی وزارت برائے  صحت اور خاندانی بہبود ریاستوں کو  تکنیکی اور مالی مدد  فراہم کرتی ہے۔  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سےموصول ہونے والی تجاویز پر مبنی وسائل  سےمشروط ۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے ، انسانی وسائل کی ترقی ، صحت کو فروغ دینے  اور روک تھام کے لئے بیداری پیدا کرنے ، جلد تشخیص ، انتظام اور غیر متعددی امراض (ایم سی ڈی) کے علاج کے لئے صحت دیکھ بھال مناسب سہولت کے حوالے سے توجہ مرکوز کرتا ہے۔

22-2021 کے دوران این ایچ ایم  کے تحت غیر متعدی بیماریوں سےمتعلق پروگرام (این سی ڈی) کے لئے لچیلا پول کے تحت  این پی  سی ڈی سی ایس پروگرام میں ریاستوں /مرکز کےزیر انتظام علاقوں کو فراہم کردہ  کل فنڈز 56118.07 لاکھ  روپے ہے۔

این پی سی ڈی سی ایس کے تحت، این سی ڈی ایس کے تحت علاج کو یقینی بنانےکے لئے ضلعی سطح پر 677 این سی ڈی کلینک، 187 ڈسٹرکٹ کارڈیک کیئر یونٹس، 266 ڈسٹرکٹ ڈےکیئر سینٹرز او ر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی سطحپر  5392 این سی ڈی کلینک قائم کئے گئے ہیں۔

عام غیر متعدد امراض (این سی ڈی ایس)یعنی ذیابیطس ، ہائی بلیڈ پریشر اور عام کینسر کی روک تھام ، کنٹرول اور اسکریننگ کے لئے  آبادی پر مبنی پہل ملک میں ایم ایچ ایم کے تحت اور جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایک حصےکے طور  شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کے تحت

30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عام این سی ڈی کی اسکریننگ کےلئے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان عام این سی ڈی ایس کی اسکریننگ  آیوشمان  بھارت-صحت اور تندرستی کےمراکز کے تحت خدمات کی فراہمی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

آیوشمان بھارت ہیلتھ ویل نیس اسکیم جامع پرائمری  ہیلتھ کیئر کے  تحت کینسر کی روک تھام کے پہلو کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اورمعاشرےکی سطح پر ہدف شدہ  مواصلات کے ذریعہ مضبوط کیا جاتا ہے۔  کینسر کے بارے میں  عوامی آگاہی بڑھانے اور صحت مند طرززندگی  کے فروغ کے لئے دیگر اقدامات میں کینسر سے متعلق بیداری کا قومی دن ، کینسر کا عالمی دن منانا  اور معاشرے کی مسلسل آگاہی کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک  اور  سوشل میڈیا کا استعمال شامل ہے۔مزید برآں  ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ  صحت مند کھانے کو بھی فرو غ دیا جاتا ہے۔ فٹ انڈیا تحریک نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ نافذ  کی جاتی ہے اور یوگا سے متعلق  مختلف سرگرمیاں وزارت آیوش کے ذریعہ انجام دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، این پی سی ڈی سی ایس   کینسر کے بارےمیں  بیداری پیدا کرنے ،(آئی ای سی ) کی سرگرمیوں کے لئے  این ایچ ایم کے تحت  مالی مدد فراہم کرتا ہے جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے ذریعہ انکے پروگرام کے  نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی ) کےمطابق  کی جاتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  آج راجیہ سبھا میں   ایک تحریری جواب میں  یہ بات کہی۔

*******************

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14256



(Release ID: 1781570) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu