وزارت دفاع

اوڈیشہ کے وہیلر آئی لینڈ سے سپرسونک میزائل کی مدد سے ٹارپیڈو سسٹم کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا

Posted On: 13 DEC 2021 4:31PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے ذریعہ تیار کردہ سپرسونک میزائل کی مدد سے ٹارپیڈو سسٹم 13 دسمبر 201 کو اوڈیشہ کے وہیلر آئی لینڈ سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ یہ سسٹم اگلی نسل کے میزائل پر مبنی اسٹینڈ آف ٹارپیڈو ڈلیوری سسٹم ہے۔ مشن کے دوران میزائل کی مکمل رینج کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ اس سسٹم کو ٹارپیڈو کی روایتی حد سے کہیں زیادہ آبدوز مخالف جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس منصوبہ بند لانچ میں، پورے راستے کی نگرانی الیکٹرو آپٹک ٹیلی میٹری سسٹم، مختلف رینج کے ریڈار سے کی گئی۔ ان میں ڈاؤن رینج آلات اور ڈاؤن رینج جہاز شامل ہیں۔ میزائل میں ٹارپیڈو پیراشوٹ ڈیلیوری سسٹم اور ریلیز میکانزم موجود ہے۔

یہ میزائل سسٹم جدید ٹیکنالوجی کا ہے، یعنی اس میں دو مرحلوں پر مشتمل سالڈ پروپلشن الیکٹرو مکینیکل ایکچویٹرز اور درست انرشیل نیویگیشن ہے۔ میزائل کو زمینی موبائل لانچر سے لانچ کیا گیا اور یہ طویل فاصلے تک جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سپرسونک میزائل اسسٹڈ ٹارپیڈو سسٹم کی کامیاب تربیت میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سسٹم کی ترقی ملک میں مستقبل کے دفاعی نظام کو تیار کرنے کی بہترین مثال ہے۔

سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کامیاب ٹریننگ میں شامل تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ نظام ہماری بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ کرے گا اور مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دے گا۔

 

   **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14203



(Release ID: 1781162) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Odia , Malayalam