شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت نے اب تک ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لئے اصولوی طور پر منظوری دی


اڑان اسکیم کے تحت ترقی /اپ گریڈیشن کے لئے 14 واٹر ایروڈرومس اور 36 ہیلیپیڈ سمیت 154 آر سی ایس ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی

Posted On: 13 DEC 2021 2:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13دسمبر 2021/شہری ہوا بازی  کے  بنیادی ڈھانچہ کی  اپ گریڈیشن اور جدید کاری ایک جاری عمل ہے، اور متعلقہ ہوائی اڈہ کے   آپریٹرس کی طرف سے  وقتاً فوقتاً  زمین کی دستیابی ، تجارتی عمل داری ، سماجی و اقتصادی  تحفظات/تشویشات ،  ٹریفک کی مانگ، ایئرلائنس کی  ایسے ہوائی اڈوں پر کام کرنے کی خواہش پر منحصر ہوتی ہے۔  اے اے آئی نے نئے ہوائی اڈوں کے فروغ اور موجودہ ہوائی اڈوں کی ایسی  /اپرگریڈیشن کا کام تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے کی   تخمینہ لاگت سے شروع کیا ہے۔  اس میں آئندہ چار-پانچ برسوں میں  موجودہ ٹرمنل کی توسیع   اور ترمیم  ، نئے ٹرمنلس، موجودہ رن ویز کی توسیع یا مضبوطی ، ایپرنس ، ایئرپورٹ  نیوگیشن سروسیز  کنٹرول ٹاورسز   ٹکنیکل بلاک  وغیرہ شامل ہیں۔  اس کے علاوہ تین ہوائی اڈے دہلی میں، حیدرآباد اور بنگلورو میں پبلک پرائیوٹ  پارٹنر شپ (پی پی پی)  کے تحت 2025تک  30 ہزارکروڑ روپے کی  لاگت سے  بڑی توسیع کی  منصوبہ بندی  شروع کی گئی ہے۔  یہ منصوبے ، منصوبہ بندی، ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

حکومت ہند نے گرین فیلڈ  ہوائی اڈہ کی پالیسی 2008 مرتب کی ہے۔ جو ملک میں  نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لئے رہنما خطوط  فراہم کرتی ہے۔   پالیسی کے مطا بق ایک ہوائی اڈے کے ڈیولپر (بنانے والے) بشمول ریاستی حکومتیں  ہوائی اڈہ قائم کرنے کے خواہش مندوں ک، شہری ہوا بازی کی وزارت ،  ایم او سی اے کو ایک تجویز بھیجنے کی ضرورت ہے۔ ’سائٹ کلیئرنس‘ مرحلہ وار  اور ’اصولی طور پرمنظوری کا مرحلہ۔

 

اس  پالیسی کےمطابق ایم او سی اے کو وقتاً فوقتاً ہوائی اڈوں کے قیام کے لئے ریاستی حکومتوں یا ہوائی اڈے تیار کرنے والوں سے  تجاویز موصول ہوتی ہیں ۔ ایم او سی اے نے اب تک ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لئے اصولی منظوری دی ہے۔ یعنی  مہاراشٹر میں موپین  گوا،نوی ممبئی، شرڈی اور سندھودرگ ،کرناٹک میں  کالابوراگی، بیجاپور، ہاسن اور شیموگا، مدھیہ پردیش  میں دتیا (گوالیار) اترپردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا (جیور) گجرات میں دھولیر اور ہیرا سر ، پڈوچیری میں کرائیکل ، آندھراپردیش میں دگادرتھی ، بھوگاپورم اور اکل مغربی بنگال میں  درگاپور، سکم میں کیونگ ، کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش  میں ہولونگی (ایٹانگر) باہر ہیں۔ جن میں سے آٹھ ہوائی اڈے یعنی درگار پور، شرڈی، سندھودرگ، پاکیونگ، کننور، کالابوراگی، اور واکل  اور کشی نگر کام کررہےہیں۔

اڑان اسکیم کے تحت، اب تک آر سی ایس 154 ہوائی اڈوں، بشمول 14 واٹر ایروڈروم اور36 ہیلی پیڈ کو ترقی  /اپ گریڈیشن کے لئے شناخت  کی گئی ہے۔

یہ معلومات شہری  ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت (جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14189

 

 



(Release ID: 1781161) Visitor Counter : 127