بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات منائے جانے کا سلسلہ جاری


بی ای ای نے توانائی کی بچت پر قومی ورک شاپ کا انعقادکیا

بی ای ای نے منڈی میں یکسر تبدیلی لانے میں کم توانائی صرف کرنے والے آلات کے کردار پر ایک قومی ورک شاپ منعقد کی

بی ای ای نے بھارت ۔سوئس بلڈنگ اینرجی ایفی شیئنسی پروجیکٹ کی مدد سے علم پر مبنی چار نئے پروڈکٹ شروع کئے

Posted On: 11 DEC 2021 4:47PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت 8 دسمبر تا 16 دسمبر2021 آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت توانائی کی بچت کا ہفتہ منارہی ہے۔

کم توانائی کی صرف کرنے سے متعلق ادارے(بی ای ای) نے بجلی کی وزارت کی رہنمائی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت دس دسمبر2021 کو انڈین ریزیڈ ینشل سیکٹر میں توانائی کی بچت کے بارے میں ایک قومی ورک شاپ کا انعقاد کیا۔

ورک شاپ کے دوران بجلی کے سکریٹری جناب الوک کمار نے بی ای ای کے سکریٹری اور دیگر ممتاز شخصیات کی موجودگی میں چار نئے علم پر مبنی پروڈکٹ شروع کئے۔ان پروڈکٹ کو انڈو۔سوئس بلڈنگ اینرجی ایفی شیئنسی پروجیکٹ (بی ای ای پی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

بی ای ای نے 8 تا 16دسمبر منائے جارہے ‘‘توانائی کی حفاظت سے متعلق قومی ہفتے’’ کے دوران 10 دسمبر 2021 کو منڈی میں یکسر تبدیلی لانے میں کم توانائی صرف کرنے والے آلات کے کردار پر ایک قومی ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورک شاپ میں متعدد ایجنسیوں اور ایسو سی ایشنوں نے شرکت کی تھی۔اس تقریب کا افتتاح توانائی کی بچت سے متعلق ادارے بی ای ای کے ڈائریکٹر جنرل نے کیا تھا۔

 

 

علم پر مبنی پروڈکٹ ہیں:

  1. اعداد پر مبنی مثالوں کے ذریعہ عمارتوں میں حرارت کی تبدیلی کی سمجھ کے بارے میں ایک کتاب ۔تاکہ عمارتوں میں حدت کے تبادلے اور توانائی کی بچت والی عمارتوں کے ڈیزائن سے متعلق بنیادی باتوں کے بارے میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو تربیت فراہم کی جاسکے۔
  2. بلڈنگ اینولپ سولیوشن سیٹ۔عمارتوں کا ڈیزائن تیار کرنے والوں کے لئے ریڈی رکنر ۔جس سے عمارتوں کے ڈیزائن تیار کرنے والے کم خرچ توانائی والی عمارتوں کے ڈیزائن تیار کرسکیں گے اور رہائشی عمارتوں یا ایکو ینواس سمہیتا 2018 کے لئے توانائی کی بچت سے متعلق بلڈنگ کوڈ کے ساتھ عمل آوری میں مدد مل سکے گی۔
  3. ایکسٹرنل موو ایبل شیڈنگ سسٹم(ای ایم ایس وائی ایس) کے بارے میں ہدایت ناموں کا ایک کتابچہ یہ ملک میں دستیاب بیرونی شیڈنگ سے متعلق طریق کار کی تالیف کردہ کتاب ہے جس سے عمارتوں میں حرارت کے داخلے میں کمی میں مدد ملے گی اور عمارتوں کو نسبتاً ٹھنڈا رکھا جاسکے گا۔
  4. وایوپرواہ:اس کی بدولت عمارتوں کا ڈیزائن تیار کرنے والوں کو عمارتوں قدرتی طور پر ہوا کی آمد و رفت کو بہتر بنانے اور انہیں زیادہ ٹھنڈا اور زیادہ صحت مند بنانے میں مدد ملے گی۔

 

 

بجلی کے سکریٹری نے این ڈی سی کے تئیں اپنی عہد بندی کے محاذ پر بھارت کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کیا۔ اور اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت نے مقررہ وقت سے پہلے ہی قومی لحاظ سے طے شدہ تعاون این ڈی سی میں سے بعض کی حصولیابی کی ہے ۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ توانائی کی مانگ زیادہ تر رہائشی شعبے سے آتی ہے اور زیادہ شہر کاری کا مطلب ہوگا زیادہ عمارتیں ۔انہوں نے خاطر خواہ مقدار میں تکنیکی سازوسامان اور علم پر مبنی پروڈکشن کی عوام کے لئے دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بی ای ای کو مبارکباد دی۔

*************

 

 

ش ح-  ع م - م ش

U. No.14169



(Release ID: 1780826) Visitor Counter : 208


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu