صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں مجموعی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 132.93 کروڑ سے تجاوز کر گیا


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

صحتیابی کی شرح 98.36 فیصد کے بقدر ہے جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے اعلیٰ شرح ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7774 نئے معاملات درج کیے گئے

بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد (92281) گذشتہ 560 دنوں میں سب سے کم ہے

ہفتہ واری مثبت شرح (0.70 فیصد) گذشتہ 28 دنوں سے ایک فیصد سے کم ہے

Posted On: 12 DEC 2021 9:36AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 دسمبر 2021:

آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8956784 ٹیکے لگانے کے ساتھ ہی بھارت کا کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 132.93 کروڑ (1329384230)سے تجاوز کر  گیا۔یہ حصولیابی 13852959 ادوار کے توسط سے حاصل ہوئی ہے۔

صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

حفظانِ صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,03,85,601

دوسری خوراک

95,98,690

ہراول کارکنان

پہلی خوراک

1,83,82,963

دوسری خوراک

1,66,89,050

18 سے 44 برس کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

47,78,63,375

دوسری خوراک

26,94,08,769

45 سے 59 برس کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,94,30,622

دوسری خوراک

13,32,79,520

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,84,52,114

دوسری خوراک

8,58,93,526

میزان

1,32,93,84,230

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8464 افرادکے رو بہ صحت ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک) اضافہ سے ہمکنار ہوکر 34122795 ہوگئی ہے۔

نتیجتاً، بھارت میں صحتیابی کی شرح 98.36 فیصد ہوگئی ہے، جو کہ مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے اعلیٰ شرح ہے۔

مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہمہ گیر اور اجتماعی کوششوں  کے نتیجے میں گذشتہ 45 دنوں سے یومیہ 15000 سے کم نئے مریضوں کے  رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7774 نئے معاملات سامنے آئے۔

بھارت میں سرگرم معاملات کی موجودہ تعداد 92281 ہے جو کہ گذشتہ 560 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سرگرم معاملات کی تعداد ملک کی مجموعی مثبت تعداد کا 0.27 فیصد کے بقدر ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1189459 جانچیں کی گئیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 65.58 کروڑ سے زائد (655816759) جانچیں انجام دی جا چکی ہیں۔

اب جبکہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، اس کے ساتھ ہی گذشتہ 28 دنوں سے ہفتہ واری مثبت شرح 0.70 فیصد یعنی ایک فیصد سے کم ہے ۔ یومیہ مثبت شرح 0.65 فیصد کے بقدر ہے۔ یومیہ مثبت شرح گذشتہ 69 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے اور گذشتہ 104 دنوں سے اب تک 3 فیصد سے کم ہے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14133


(Release ID: 1780625) Visitor Counter : 193