محنت اور روزگار کی وزارت

وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی) کی جنرل کونسل کی 50ویں میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 11 DEC 2021 3:40PM by PIB Delhi

 

وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی) کی جنرل کونسل کی 50ویں میٹنگ کا انعقاد 10 دسمبر، 2021 کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگل اور ماحولیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کی وزارت میں جنرل کونسل کے صدر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں عمل میں آیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018BQ3.jpg

مرکزی وزیر نے ادارہ کے مختلف کام کاج کا جائزہ لیا اور مستقبل کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے رہنما ہدایات مہیا کرائیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ کو عالمی سطح کا بنانے کی تمنا رکھنی چاہیے اور آئی ایس او سندکاری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ وی وی جی این ایل آئی میں مینجمنٹ اور قانون کے طلباء کے لیے انٹرن شپ ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ کی چار اشاعتوں یعنی ’وی وی جی این ایل آئی پالیسی گوشوارہ‘ (ہندی اور انگریزی)؛ ’چائلڈ ہوپ‘ (ہندی اور انگریزی) اور ’ٹو ریسرچ اسٹڈی سیریز‘ کا اجراء کیا۔

میٹنگ میں وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری اور جنرل کونسل کے نائب صدر جناب سنیل برتھوال، ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر محترمہ سیبانی سوین، جوائنٹ سکریٹری محترمہ کلپنا راج سنگھوٹ، فکی کے سکریٹری جنرل جناب ارون چاولا؛ شاردا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پی کے گپتا؛ بی ایم ایس کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری جناب بی سریندرن؛ ایٹک کے نیشنل سکریٹری جناب سوکمار داملے اور بی ایم ایس کے جناب ویرندر کمار نے شرکت کی۔ وی وی جی این ایل آئی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایچ شری نواس نے تمام ممبران کا خیرمقدم کیا اور میٹنگ کی نظامت کی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14122

 



(Release ID: 1780525) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu