دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی دیہی گذربسر (لائیولی ہڈ) مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) نے آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر صفائی ہفتہ منایا
Posted On:
10 DEC 2021 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 دسمبر 2021/آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے طور پر،دیہی ترقی کی وزارت کے دین دیال انتودیہ یوجنا –قومی دیہی گذربسر (لائیولی ہڈ) مشن کے تحت جمع ہوئے سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان نے ریاستی دیہی لائیولی ہڈمشن (ایس آر ایل ایم) میں 19 سے 25 نومبر 2021 تک صفائی ہفتہ منایا۔

سی ایل ایف رہنما اور ایس ایچ جی خواتین کی ریلی –آندھراپردیش
معاشرتی اداروں نے جن اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی ہے ، ان میں : ()ہاتھ دھونا ، صحیح طریقہ اور اہم وقت() گھر کے تمام ممبران کے ذریعہ ہر وقت بیت الخلا کا استعمال، رکھ رکھاؤ اور پانی کی دستیابی ، () ذاتی صفائی،() ماہواری کے دوران صفائی اور انتظام () ٹھوس اور رقیق کچرے کا نبٹارہ۔ ایس آر ایل ایم کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پینے کے پانی، صفائی اور ٹھوس اور گیلے کچرے کو نمٹانے کے موضوع کے آس پاس منعقد (آن لائن اور آف لائن) پروگراموں اور کاموں میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کے لئے لائن محکموں کے ساتھ تال میل اور میل قائم کرنے کی بھی صلاح دی گئی ہے۔

ایس ایچ جی خواتین کے ذریعہ حلف لیا گیا-آندھراپردیش
ایس ایچ جی اور ان کے یونین نے گروپ کی میٹنگ میں شناخت شدہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور حلف لیا۔ اس جیسے مقابلے منعقد کئے علاقائی اور آس پاس کے پانی کے ذرائع کی صفائی پر مہم چلائی۔ ایس ایچ جی اراکین کے ذریعہ بنائے گئے فنائل ، صابن، سینی ٹائزر ، سینٹری نیپکن ، جیسے مصنوعات کو بڑھاوا دیا۔ ریلیوں ، رنگولی ، شناخت شدہ موضوعات پر پوسٹر اور ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے کے ساتھ ساتھ ٹپٹی ٹیپ طریقہ کے استعمال پر نمائش جیسے معاشرے پر مبنی پروگرام منعقد کئے گئے۔

کرناٹک کے چارمراج نگر میں ٹھوس کچرے کے انتظام پر تربیت
وزیراعظم نے ایس ایچ جی اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صحت،غذائیت اور واش سمیت سماجی ترقی کے امو ر پر بیداری پیدا کرنے پر آزادی کی75ویں سالگرہ منانے کے لئے 75گھنٹہ بتانے کا مشورہ دیا تھا۔ وزیراعظم کے مشورے کے مطابق ایس آر ایل ایم کو مشورہ دیا گیا کہ وہ معاشرے کے اراکین میں بیداری پیدا کرنےکے ساتھ مذکورہ معاملات پر صفائی مہم چلانےکے لئے ہفتےکے دوران کاموں کا منصوبہ بنائیں۔
ایس آر ایل ایم کے ذریعہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، اتراکھنڈ ، انڈومان اور نکوبار جزائرنے ایس ایچ جی اراکین اور ویوو کو پہنچاننےکی پہل کی۔ گجرات ایس آر ایل ایم نے حکومت گجرات کے ذریعہ شروع کی گئی ’آتم نربھر دیہی سفر‘ میں حصہ لیا ۔کیرل میں 26561 ارکان کے ساتھ کل 3192 رجسٹرڈ سبز کام سینا اکائیوں نے ایک ہزار مقامی اور شہری اداروں کو خدمات مہیا کیں۔


ورلڈٹائلٹ ڈے(عالمی یوم بیت الخلا) کےموقع پر بچایا گاؤں ، کھنڈوا مدھیہ پردیش کے سیلف ہیلپ گروپوں اور رضاکارانہ تنظیموں نے بیت الخلا کی صفائی،بیت الخلا کے استعمال، ٹھوس اور رقیق گھریلو کچرے کے انتظام کو بڑھاوا دینے کے لئے صفائی چوپال، صفائی ریلی کا انعقاد کیا
****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14086
(Release ID: 1780389)
Visitor Counter : 175