وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے گجرات میں چھاپے کی کارروائیاں
Posted On:
10 DEC 2021 2:21PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے نے 3؍ دسمبر 2021 کو سورت کے ایک بڑے گروپ پر چھاپے اور ضبطی کی کارروائی شروع کی، جو رہائشی اور تجارتی کمپلیکس کی تعمیرات، زمینوں کے لین دین اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانےکے کاروبار میں لگا ہوا ہے۔ تلاشیوں کی کارروائی میں سورت اور ممبئی میں 40 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت ملے ہیں، جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ گروپ کے اداروں سے متعلق کھاتوں کی متوازی کتابیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گروپ کے بعض اداروں کے لین دین انتہائی خفیہ انداز میں لکھے گئے ہیں، لیکن تلاشی لینے والی ٹیم نے اسے ڈی کوڈ کر لیا۔ ان دستاویزات کے بارے میں ابتدائی تجزیات کے مطابق تقریباً تین سو کروڑ روپے کی رقومات، جو فلیٹوں یا زمین کی فروخت سے ملی، اس کا باقاعدہ طور سے کھاتوں میں اندراج نہیں کیا گیا۔ حساب کتاب کے کھاتوں کا گہرائی سے تجزیہ کرنے سے اور چھاپوں کے دوران ضبط کئے گئے غیر قانونی دستاویزات کو دیکھنے سے پتہ چلا کہ ریئل اسٹیٹ میں 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی، جس کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے اور قرضوں کے طریقے سے 100 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی رقم لگائی گئی۔
تلاشیوں کے دوران بنا حساب کتاب کے 4 کروڑ روپے نقد،3 کروڑ روپے کی مالیت کے زیورات کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ لاکروں کا پتہ چلا ، جنہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ چھاپوں میں 650 کروڑ روپے کی نا معلوم رسیدیں اور مشتبہ کمپنیوں کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔
مزید چھان بین جاری ہے۔
****************************
U-14072
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1780291)
Visitor Counter : 173