شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اروناچل پردیش کے مشرقی کیمنگ ضلعے میں چیانگ تاجو میں آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کی تعمیر
Posted On:
09 DEC 2021 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 دسمبر، 2021 /خطے میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ دینے اور علاقے کے انتہائی ہونہار نوجوانوں کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے تحت شمال مشرقی کونسل نے اروناچل پردیش کے مشرقی کامینگ ضلعے میں چیانگ تاجو میں آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ایک پروجیٹ کو منظوری دی ہے۔
392.34 لاکھ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے 2015 میں اس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 90 فیصد حصہ این ای سی اور بقیہ 10 فیصد ریاستی حکومت نے برداشت کیا۔ اروناچل حکومت میں کھیلوں اور امور نوجوان کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا گیا۔
*************
( ش ح ۔ع ح۔ ت ح(
U. No. 14047
(Release ID: 1780059)
Visitor Counter : 123