شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمٹیڈ (این ای ڈی ایف آئی ) نے دستکاروں کے لئے نئی اسکیم آتم بربھر ہستھ شلپ کار اسکیم کا اعلان کیا
Posted On:
10 DEC 2021 12:50PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے میں ایک اہم مالی ادارے ، شمال مشرقی ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمٹیڈ (این ای ڈی ایف آئی )نے 1995 میں اپنے قیام کے بعد سے کامیابی کے 26 سال مکمل کرلئے ہیں۔اس کا ہیڈ آفس گواہاٹی کے دسپور میں ہے اور اس کے برانچ دفاترتمام شمال مشرقی خطے میں ہیں۔ ان سالوں میں کارپوریشن نے 7500سے زیادہ پروجیکٹوں کے لئے قرضے فراہم کئے ہیں اور شمال مشرقی بھارت کی 8 ریاستوں میں سی ایس آر سرگرمیوں کے ذریعہ کئی ترقیاتی اقدامات کئے ہیں۔ اس خطے میں ہزاروں صنعت کاروں کے ساتھ سرگرمی سے مصروف رہنے اور اپنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ این ای ڈی ایف آئی اس خطے میں ا یک نامی ادارہ بن گیا ہے اور اس کی شہرت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔
شمال مشرقی خطے کے چھوٹے دستکاروں یا کاریگروں کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصدسے این ای ڈی ایف آئی سیکٹر سے جُڑی سرگرمیوں ، کام کرنے کے لئے پونجی کی ضرورت اور سیکٹر کے قیام کے لئے آمدنی پیداکرنے کی سرگرمیوں کے واسطے قرض کی شکل میں مالی امداد فراہم کرتا ہے۔این ای ڈی ایف آئی نے اس خطے میں بنیادی سطح کے دستکاروں کے لئے آتم نربھر ہستھ شلپ کاراسکیم متعارف کرائی ہے۔ یہ اسکیم 9دسمبر 2021 کو باقاعدہ شروع کی گئی تھی۔ اسکیم کے شروع کرنے کی تقریب کے دوران 17دستکاروں کو قرض کے طورپر امداد فراہم کی گئی اور فی دستکارکو ایک لاکھ روپے فراہم کئے گئے ۔قرض کی سہولت میں کافی آسانی دی گئی ہے اور 6فیصد سالانہ کی شرح سود میں نرمی دی گئی ہے جس کی 24 مہینوںمیں ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
*************
ش ح۔ح ا۔رم
U-14069
(Release ID: 1780058)
Visitor Counter : 181