وزارت دفاع

ایئر مارشل دیو نے جنرل بپن راوت کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 10 DEC 2021 11:40AM by PIB Delhi

ویسٹرن ایئر کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایئر مارشل امت دیو نے  ویسٹرن ایئر کمان  کے سبھی  اہلکاروں اور ان کے کنبوں کی طرف سے جنرل بپن راوت، پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، یودھ سیوا میڈل، سینا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، اے ڈی سی، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) ، ان کی اہلیہ محترمہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر حادثے میں  شہید ہونے والے سبھی افسران اور اہلکاروں  کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایئر مارشل دیو نے جنرل راوت کو مسلح افواج میں ان کی خدمات کے لیے یاد کیا۔ مسلح افواج کی جدید کاری کے لئے ان کے ذریعہ کی گئی ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

1.jpg

 

************

 

 

ش ح۔ ش ر  ۔ م  ص

 (U: 14056)



(Release ID: 1780050) Visitor Counter : 148