امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں ریاستوں سے 326 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی


63897.73 کروڑ روپے کی کم از کم  امدادی قیمت کے ساتھ خریداری کے کاموں سے 25.94 لاکھ کسان  مستفید ہوئے

Posted On: 09 DEC 2021 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9دسمبر 2021/ خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں کسانوں سے دھان کی خریداری کم از کم امدادی قیمت پر گزشتہ دس برسوں کی طرح ہی سہل طریقے سے  جاری ہے۔

*

8 دسمبر2021 تک موصولہ اطلاعات کے مطابق خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں326.00 لاکھ میٹرک ٹن  دھان کی خریداری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، یعنی چندی گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، پنجاب ، اترپردیش، اتراکھنڈ، تلنگانہ، راجستھان، کیرالہ، تمل ناڈو، بہار ، اوڈیشہ  ، مہاراشٹر، چھتس گڑھ، آندھراپردیش، اور مدھیہ پردیش سے  کئی  گئی ہے۔

اب تک تقریباً25.94 لاکھ کسان  63897.73 کرور روپے کے ایم ایس پی  قیمت کے ساتھ خریداری کاموں سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14014



(Release ID: 1779935) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu