ایٹمی توانائی کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق قطعی ماحول دوست معیشت کا نشانہ پار کرنے کے لئے ملک کی توانائی کی منتقلی میں نیوکلیائی توانائی کا اہم کردار ہے
اگلے 10 برسوں میں صلاحیت میں اضافے کیلئے 30,000 میگاواٹ سے زیادہ کی مجموعی صلاحیت والی 79 ہائیڈرو اسکیمیں شروع کرنے کا ارادہ ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
09 DEC 2021 2:26PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قطعی ماحول دوست معیشت کا ہدف پورا کرنے کے لئے ملک کی توانائی کی منتقلی میں نیوکلیائی توانائی کا اہم کردار ہے۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں موجودہ نصب شدہ نیوکلیائی توانائی 6780 میگاواٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پاور نہ صرف صاف اور ماحول دوست ہے بلکہ یہ تھرمل پاور کی طرح ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے دستیاب بیس لوڈ پاور کا ذریعہ بھی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گلاسگو میں آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق 26 ویں چوٹی کانفرنس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندستان 2030 تک اپنی غیر فوسل توانائی کی صلاحیت 500 گیگاواٹ تک حاصل کر لے گا اور ملک 2030 تک اپنی 50 فیصد توانائی کی ضروریات قابل تجدید توانائی سے پورا کرے گا۔
آئندہ 10 برسوں میں توانائی کے مختلف ذرائع ( قابل تجدید اور ناقابل تجدید دونوں) کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے حکومتی منصوبے کے تعلق سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے میں صلاحیت میں اضافے کیلئے 30000 میگاواٹ ( 8700 میگاواٹ کی 11 پمپڈ اسٹوریج اسکیموں پر مشتمل) سے زیادہ کی مجموعی صلاحیت والی مجموعی طور پر 79 ہائیڈرو اسکیموں کو 2020-2019 سے 30-2029 کی مدت کے دوران عمل میں لانے کا ارادہ ہے۔ اس میں ایچ ای کے زیر تعمیر 12663.5 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کا مقصد اس مدت کے دوران فوائد فراہم کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے بعد سے مذکورہ 79 منصوبوں میں سے 1023 میگاواٹ کی 5 ہائیڈرو اسکیمیں شروع ہو چکی ہیں۔ موجودہ نیوکلیائی توانائی کی 6780 میگاواٹ والی موجودہ صلاحیت زیر تعمیر پراجیکٹس کی بتدریج تکمیل اور منظوری کے بعد سال 2031 تک بڑھ کر 22480 میگاواٹ ہو جائے گی۔ مستقبل میں مزید نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی لگانے کا منصوبہ ہے۔ اسی طرح کوئلے پر مبنی 31665 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت سازی مختلف مراحل میں ہے۔
****
U.No:14009
ش ح۔رف س ا
(Release ID: 1779803)
Visitor Counter : 165