مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’میں بھی ڈیجیٹل 3.0‘‘مہم کا مقصد ان خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل اعتبار سے تعلیم یافتہ بنانا ہے جنہیں پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت قرضے فراہم کئے گئے ہیں

Posted On: 09 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

 

خوانچہ فروشوں (SVS) کی ڈیجیٹل شمولیت اور تربیت ، وزیر اعظم کی خوانچہ فروشوں کےلئے آتم نربھر ندھی (پی ایم سوندھی) اسکیم کا اٹوٹ حصہ ہے۔ قرض دینے والے ا داروں (ایل آئی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قرضوں کی تقسیم کے وقت ایک پائیدار کیو آر کوڈ اور یو پی آئی۔ آئی ڈی جاری کریں اور مستفدین کو ڈیجیٹل لین دین کے لئے تربیت دیں۔

مستفدین کو ڈیجیٹل دائرے میں لانے اور تربیت کی فراہمی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے ہاؤسنگ اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (MEITY) نے مل کر نوستمبر سے 30 نومبر 2021 تک ’’میں بھی ڈیجیٹل 3.0‘‘ کا آغاز کیا۔ تاکہ پی ایم سوندھی اسکیم کے مستفدین کو ڈیجیٹل لین دین سے روشناس کرانے کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوسکے۔

’’میں بھی ڈیجیٹل 3.0‘‘ مہم کا مقصد ان خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل اعتبار سے تعلیم یافتہ بنانا ہے جنھیں پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت قرض فراہم کرائے جاچکے ہیں۔

اس اسکیم پر عمل آوری کے لئے ایک مربوط آئی ٹی پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ درخواستوں کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ خوانچہ فروش پی ایم سوندھی پورٹل سے براہ راست قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں میونسپل آفس اور کامن سروس سنٹرز میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خوانچہ فروش پی ایم سوندھی موبائل ایپ کے ذریعہ درخواست دینے کے لئے میونسپل عہدہ داروں یا قرض دینے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

پی ایم سوندھی اسکیم ملک بھر میں تمام خوانچہ فروشوں کے لئے دستیاب ہے جن میں دہوڈ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے خوانچہ فروش بھی شامل ہیں جو 24 مارچ 2020 کو یا اس سے قبل سے شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کا کام کررہے ہیں۔ گجرات کی دہوڈمیونسپلٹی میں اسکیم کے 868 مستفدین میں سے 337 کا تعلق درج فہرست قبائل زمرے سے ہے۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No:14011

ش ح۔رف س ا

 


(Release ID: 1779762) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Bengali , Tamil