بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ایم ایس ایم ای کی قومی  مہم  جو ٹیم  12 دنوں میں  3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد دہلی پہنچی

Posted On: 09 DEC 2021 12:58PM by PIB Delhi

 چھوٹی اور بہت چھوٹی درمیانہ  درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)  کی ایک قومی مہم جو ٹیم کل رات اترپردیش کے سنبھل ضلع سے دہلی پہنچی۔ مذکورہ  ٹیم نے 12 دن کی مہم کے دوران سڑک کے ذریعہ 3500 کلو میٹر  سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے 27 نومبر 2021 کو دہلی سے  ایم ایس ایم ای  قومی مہم جو ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

ٹیم نے مہم کے پہلے مرحلے میں پانچ ریاستوں کا احاطہ کیا۔ اس نے ملک میں 12 مارچ 2021 سے 15 اگست 2023 تک منائے جانے والے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ایم ایس ایم ای اسکیموں کی تشہیر کے لیے دیہی اور شہری علاقوں میں 75 ایم ایس ایم ای سبھاؤں کا اہتمام کیا۔

b.jpg

ٹیم نے دہلی سے فرید آباد، بلبھ گڑھ، پلول، آگرہ، فیروز آباد، فتح پور، کانپور، الہ آباد، ریوا، وارانسی، بکسر، آرا، پٹنہ، چھپرا، چمپارن، گورکھپور، سنت کبیر نگر، سلطان پور، قنوج، لکھنؤ، انوپ شہر اور سنبھل کاسفر  کیا ۔ اپنے سفر کے دوران  ٹیم نے ایم ایس ایم ای کی اسیکموں کے بارے میں ہزاروں لوگوں  کے درمیان  براہ راست اور لاکھوں لوگوں میں بالواسطہ طور پر ایم ایس ایم ای اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی۔

c.jpg

 بہار حکومت کے صنعتوں کے وزیر  جناب سید شاہنواز حسین نے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ لکھنؤ میں اترپردیش حکومت کے ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے 7 دسمبر 2021 کو جھنڈی دکھائی۔ اترپردیش حکومت کی   تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ گلابو  دیوی نے دہلی کے لئے مہم ٹیم  کو ہری جھنڈی دکھائی۔

چمپارن میں، ممتاز مجاہد آزادی اور بہار کے سابق وزیر جناب برج کشور سنگھ نے ٹیم کو قومی پرچم سونپا۔آزادی کی جدوجہد کے  عظیم انقلابی رہنما   چندر شیکھر آزاد کے  پوتے  امیت آزاد نے لکھنؤ میں  قومی پرچم  ٹیم کے حوالے کیا۔

****************

(ش ح۔ش ر۔ رض)

U NO:14000


(Release ID: 1779687)
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil