عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت سی پی جی آر اے ایم ایس کو ،مختلف معذور شہریوں سمیت سب کے لیے زیادہ جامع اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے

Posted On: 08 DEC 2021 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 دسمبر 2021: سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ آراضی سائنسی، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مخکمے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہےکہ  حکومت نے  سی پی جی آر اے ایم ایس کو مختلف معذور شہریوں سمیت مزید جامع اور قابل رسائی بنانے کے لیے ،اہم خدماتی مرکز  (سی ایس سی) کو شامل کیا ہے۔

آج وزیر موصوف نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ عوامی شکایت کے ازالے اور نگرانی کا مرکزی نظام  (سی پی جی آر اے ایم ایس) ایک مستقل ترقی پذیر پلیٹ فارم ہے جو جدید ترین دستیاب ٹیکنالوجی کے مطابق نئی نئی خصوصیات شامل کرنے کی کوشش کرتاہے تاکہ اسے مزید موثر اور سب کے لیے صارف دوست بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  گزشتہ دس سالوں میں  سی پی جی آر اے ایم ایس پلیٹ فارم کے تحت مجموعی طور پر 12874337 شکایات درج کی گئی ہیں جن میں سے 11990434 کا ازالہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح  جنوری 2021 میں سی پی جی آر اے ایم ایس میں اپیل کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد سے سی پی جی آر اے ایم ایس میں مجموعی طور سے 67677 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس کو دیگر کئی شکایات پورٹل کے ساتھ مربوط کیاگیا ہے۔ پی ایم او پی جی پورٹل، صدارتی سکریٹیریٹ کا پی جی پورٹل، کابینہ سکریٹریٹ کا پی جی پورٹل اورپنشن اور پینشن یافتگان کے بہبود کے محکمے کے شکایتی پورٹل ، مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں اور سکیورٹیز کی وزارت  اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈآف انڈیا، بیک اینڈ پر  سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ مربوط ہیں۔سی پی جی آر اے ایم ایس نے اے پی آئی ویب کےآسام، بہار، گوا، ہماچل پردیش، ہریانہ، جھارکھنڈ، جموں اور کشمیر، کیرالہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے شکایتی پورٹلوں کے ساتھ بھی لنک کیا ہے۔

*****

U.No.13960

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1779436) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi