وزارتِ تعلیم
بھاشا سنگم موبائل ایپ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 DEC 2021 5:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ، 2021/ تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھاشا سنگم ایک موبائل ایپ ہے جسے صارفین کے لیے درج فہرست بھارتی زبانوں میں روزانہ کی عام بات چیت میں استعمال کرنے کے مقصد سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ میں 100 سے زیادہ جملے ہیں، جنہیں مختلف موضوعات کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، جس سے لوگ 22 بھارتی زبانوں میں بنیادی بات چیت سیکھتے ہیں، اپنی زبان دانی کی جانچ کرتے ہیں اور آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں۔ اس ایپ کا مقصد پورے بھارت میں لوگوں کو اس لائق بنا کر کہ وہ بھارت کی مختلف ریاستوں کی مختلف زبانیں سیکھیں اور ایک دوسرے کی ثقافت کے قریب آ جائیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13964
(ریلیز آئی ڈی: 1779412)
وزیٹر کاؤنٹر : 208