صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 129.54 کروڑ کے نشانے کو پار گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 73 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح فی الحال 98.36 فیصد ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,439نئے معاملات سامنے آئے
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (93,733) ہے ، جو گزشتہ 555 دنوں میں سب سے کم ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 0.76) فیصد) ہے جو گزشتہ 24 دنوں میں 1 فیصد سے کم ہے
Posted On:
08 DEC 2021 9:57AM by PIB Delhi
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73,62,000 افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے مجموعی تعداد 129.54 کروڑ (1,29,54,19,975) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,34,668سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,84,977
|
دوسری خوراک
|
95,63,730
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,81,800
|
دوسری خوراک
|
1,66,23,661
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
47,10,59,550
|
دوسری خوراک
|
25,23,53,394
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
18,77,74,682
|
دوسری خوراک
|
12,84,68,102
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,74,85,990
|
دوسری خوراک
|
8,33,24,089
|
میزان
|
1,29,54,19,975
|
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 9,525مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,40,89,137 ہوگئی ہے۔
نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.36 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز / ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 41 دنوں سے برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,439نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔
بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 93,733 ہے ۔ جو555دنوں میں سب سے کم ہے۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض 0.27 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
جانچ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12,13,130ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 65.06 کروڑ سے زیادہ (65,06,60,144) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج مریضوں کی ہفتہ وار شرح 0.76 فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 24دنوں سے 1 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح 0.70 فیصد درج کی گئی جو گزشتہ 65دنوں میں 2فیصد سے بھی کم اور گزشتہ 100دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔
****************
(ش ح۔ح ا ۔ رض)
Uno:13911
(Release ID: 1779119)
Visitor Counter : 196