وزارت دفاع

  پینیکس۔ 21 کی تعارفی  تقریب

Posted On: 07 DEC 2021 12:40PM by PIB Delhi

 

بمسٹیک ممالک کے رکن ملکوں کے لئے  انسانی امداد اور  آفت میں راحت کی مشق پینیکس ۔ 21 کی ایک تعارفی تقریب کا  انعقاد 7 دسمبر 2021 کو کوٹھاری آڈیٹوریم ڈی آر ڈی او بھون نئی دہلی میں کیا گیا۔ اس مشق  کا اہتمام پونے میں 20 سے 22 دسمبر 2021 تک  کیا جائے گا اور اس میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے ماہرین اور نمائندے شرکت کریں گے۔

پروگرام کی صدارت رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے کی۔ پروگرام  میں بمسٹیک کے سکریٹری جنرل جناب تنزین لیکفیل، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نروانے، چیف آف  ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف  نٹیگریٹڈ اسٹاف (سی آئی ایس سی) ایئر مارشل بی آر کرشنا اور بمسٹیک ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفیروں  سمیت کئی ممتاز سول اور ملٹری مہمانوں نے شرکت  ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، جنرل منوج مکند نروانے نے رکن ممالک کے  تمام نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور ان  سے کہا کہ وہ   مستقبل میں عالمی وبا جیسی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے  سرحد پار کے ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے میکانزم تیار کرنے کے واسطے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے بمسٹیک  ممالک میں دفاعی تعاون کا ذکر کیا اور  رکن ممالک کی سکیورٹی اور عدالتی ایجنسیوں کے درمیان  دفاعی تعاون کی سہولت فراہم کرانے کے لئے  کامن لیگل فریم ورک تیار کرنے اور  معلومات کی شیئرنگ کا میکانزم قائم کرنے  کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے خطاب کے دوران رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے شرکاء کی توجہ  اس طرف دلائی کہ بھارت اپنی ’’پڑوسی  پہلے‘‘ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر بمسٹیک ممالک کو  کتنی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرل عالمی وبا کے پس منظر میں قدرتی آفات کا بندوبست پیچیدہ خطرات پیدا کرتا ہے جن کا مقابلہ کوئی ایک ایجنسی نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے ملکی سطح کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ معاملات  کی بڑھتی ہوئی تعداد اور  ملک گیر  لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں  تیز رفتار اور تال میل کے ساتھ بچاؤ اور راحت کی کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے ممالک سے کہا کہ وہ آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کارروائی  کے واسطے  وسائل  جمع کرنے کے لئے  ادارہ جاتی تنظیموں، میکانزم، پروٹوکول اور قانونی فریم ورک کی مدد کےساتھ آفت کے بندوبست کے  ماہرین کا ایک علاقائی پول تیار کرنے اور  صلاحیت سازی اور تربیت کے لئے  ایک جمعہ بمسٹیک  اسٹرکچر تیار کریں۔

تقریب کے دوران جناب اجے بھٹ نے آئندہ مشق کے سلسلے میں  ایک پوسٹر کی بھی نقاب کشائی  کی۔ اس مشق میں ایک سیمینار، ٹیبل ٹاپ مشقیں اور ملٹی ایجنسی مشق کا  پونے میں 20 دسمبر سے 22 دسمبر 2021 تک اہتمام کیا جائے گا۔  تقریب کا اختتام انسانی امداد اور آفت سے راحت کی  کارروائیوں  کا منصوبہ بنانے ، تیاری اور انجام دہی میں سرکاری ایجنسیوں کی مدد کرنے کے لئے   دستیاب اپنی صلاحیتوں، اختراعات اور مصنوعات  کی نمائش کے لئے فکی کے تعاون سے  بھارتی صنعتوں کے ذریعہ صلاحیت کے مظاہرے کے ساتھ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_RM_915764UN.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13879

                          



(Release ID: 1778982) Visitor Counter : 173