کوئلے کی وزارت

مشن  کوکنگ کول  - بھٹی میں استعمال ہونے والے کوئلے کی پیداوار میں  اضافے کے لئے بین وزارتی کمیٹی کی سفارشات 

Posted On: 07 DEC 2021 1:16PM by PIB Delhi

حال ہی میں  تشکیل دی گئی بین وزارتی کمیٹی نے،جس میں صنعت کے متعلقہ فریق  بھی شامل ہیں، بھارت میں  بھٹی میں استعمال ہونے والے کوئلے کے پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی   تیار کرنے   سے متعلق سفارشات  پیش کی ہیں۔اس کی بنیاد پرکوئلے کی وزارت نے مشن کوکنگ کول   قائم کیا ہے تاکہ  بھٹی میں کام آنے والے کوئلے   کی  پیداوار اور استعمال میں  اضافے کے لئے ایک خاکہ تیار کیا جائے ۔ کوئلے کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کی قیادت والی اس کمیٹی کی اہم سفارشات مندرجہ ذیل ہیں‘

  1. کول انڈیا لمٹیڈ ،  اور پرائیویٹ شعبے   کے ذریعہ  پیداوار کے لئے  بھٹی میں  کام آنے والے کوئلے  کے اضافی  بلاکوں کی نشاندہی  اور اس کوئلے کے بلاکوں کی نیلامی   ۔
  2. بھٹی میں  کام آنے والے کوئلے سے فائدہ اٹھانے کے لئے موجودہ  جدید ٹکنالوجی اختیار کیا جانا ۔
  3. سی آئی ایل کے ذریعہ  بھٹی میں کام آنے والے کوئلے کے  رابطے  ،   پرائیویٹ واشری  کو فراہم کرنا ۔
  4. بھٹی میں کام آنے والے کوئلے کے اندرون ملک  ، کوالٹی کے معیارات کے لئے قیمت   طے کرنے کے نظام  پر مبنی  برآمداتی قیمتوں کی مساوات کے بارے میں تجاویز ۔
  5. اسٹیل کے شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے لائحہ عمل پر مبنی ایک ترغیب کی تجویز ۔
  6. یہ سفارش  پیش کی گئی کہ سی آئی ایل کو  اپنی ویب سائٹ  پر کوئلے کی بھٹی میں  کام آنے والی خاصیتوں کی  کانکنی کے لحاظ سے تفصیلات بتانی چاہئیں۔
  7.  زیر زمین کانکنی کی مشینری   تیار کرنے کے لئے  کمپنیوں کو ٹیکس ترغیبات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

ملک میں بھٹی میں کام آنے والے کوئلے کی پیداوار  مالی سال  2019  میں  41 ایم ٹی تھی ،جو  مالی  سال  2020  میں بڑھ کر   53  ایم  ٹی ہوگئی ۔

*************

ش ح۔اس۔رم

U-13874

 



(Release ID: 1778799) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil