قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شراکت داروں کی مشاورت اور آسانی کیلئے نوٹریز (ترمیمی) بل مسودہ کااجراء


نوجوان مستحق وکالت کرنے والوں کو جو نوٹری پبلک کے طور پرخدمت کرنے کے متمنی ہوں، اس مسودہ بل میں نوٹریوں کی پریکٹس کی سند کی تجدید دو مدت کار تک محدود کرنے کی تجویز کا حامل ہے


Posted On: 07 DEC 2021 11:26AM by PIB Delhi

نئی دہلی:07؍دسمبر، 2021۔نوٹری سے متعلق ایکٹ مجریہ 1952 پارلیمنٹ کی جانب سے نوٹریوں کے پیشے کو ضابطہ بند کرنے کی غرض سے وضع کیا گیا تھا۔  نوٹریز ایکٹ 1952 کی تجاویز اور اس کے تحت وضع کیے گئے قواعد ضوابط کی رو سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو  ایسے نوٹریوں کو مقرر کرنے کا اختیار حاصل تھا جو طے شدہ تعلیمی  استعداد کے حامل ہوں۔

نوٹریز ایکٹ 1952 کی موجودہ تجاویز اور قواعد وضوابط کے تحت بنائے گئے دیگر ضوابط کسی بھی نوٹری کے ذریعے پریکٹس کی  سند کی تجدید غیرمعینہ مدت تک کی ہوتی رہی ہے یعنی اس کے ابتدائی تقرر کے بعد وہ غیرمعینہ مدت تک نوٹری کے طور پر خدمات انجام دے سکتا ہے۔ بہت محدود تعداد میں  ایسے نوٹری موجود ہیں جنہیں مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی جانب سے مقرر کیا گیا ہے جیسا کہ نوٹریز سے متعلق ضوابط 1956 کے جدول میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نوٹری حضرات ایک خاص علاقے میں تجارتی اہمیت اور اس خاص علاقے میں نوٹریوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیے جاتے ہیں تاکہ ایک ہی علاقے میں نوٹریوں کی بھرمار نہ ہوجائے۔

محسوس کیا گیا کہ نوجوان مستحق قانونی پیشے سے وابستہ افراد جو نوٹری پبلک کے طور پر خدمات فراہم کرنے کے متمنی ہوں انہیں اگر موقع دیا جائے تو وہ اپنی پیشہ ورانہ عمدگی کو مستحکم بناسکتے ہیں اور اس کے ذریعے وہ زیادہ مؤثر طریقے سے قانونی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

مذکورہ مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز رکھی گئی ہے کہ نوٹریوں کی مجموعی مدت کار کو 15 برسوں تک کے لئے محدود کردیا جائے (پانچ برسوں کی ابتدائی مدت اور اس کے بعد اگلے پانچ برسوں تک دو مرتبہ تجدید کی سہولت) فراہم کی جائے  اور غیرمعینہ مدت تک مدت کار میں بار بار تجدید نہ کی جائے اور اس طریقے سے نوجوان قانونی پیشہ سے وابستہ افراد کو نوٹری کے طور پر خدمات فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس طرح کے قدم سے نوٹری پبلک کے ذریعے انجام دیے جانے والے پیشہ ورانہ فرائض کو بہتر طریقے سے ضابطہ بند بھی کیاجاسکے گا اور اس پیشے کی ضروریات کی تکمیل بھی ہوسکے گی۔

نوٹریوں کے مفاد کے تحفظ اور خلا کو پُر کرنے کیلئے تجویز رکھی گئی ہے کہ لگاتار جن اسناد کی تجدید کے لئے درخواستیں موصول ہوتی ہیں یعنی تیسری مرتبہ یا اس سے زیادہ کیلئے رینیول کی درخواست پیش کی جاتی ہے جن کی نفاذ کی مدت نوٹری (ترمیمی) ایکٹ 2021  سے قبل ختم ہوگئی ہو،انہیں اگلی مدت کیلئے اجازت دینے پر غور کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے جن نوٹریوں کے پریکٹس کی اسناد کا رینیول ہوچکا ہے یعنی اس ایکٹ سے قبل ہوا رینیول اپنی طے شدہ تاریخ تک نافذ العمل رہےگا۔

نوٹریز ایکٹ 1952 کی دفعہ 10 کے تحت بااختیار حکومت نوٹریوں کے رجسٹر سے کسی بھی پبلک نوٹری کا نام خارج کرسکتی ہے۔ اگر ایسا نوٹری جانچ کے بعد کسی پیشہ ورانہ یا دیگر بدعنوانی کا مرتکب پایا جاتا ہے یعنی حکومت کی نظر میں وہ بطور نوٹری خدمات فراہم کرنے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ اس صورت میں اس کا نام مذکورہ رجسٹر سے خارج کیاجاسکتا ہے۔ تاہم نوٹریز ایکٹ میں کسی ایسے نوٹری کی سند کو معطل کرنے کی کوئی تجویز شامل نہیں ہے جس کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی ہو یعنی اس کے خلاف شروع کی گئی جانچ تک ایسا نہیں کیاجاسکتا۔ بعض معاملات میں بنیادی بدعنوانی یا خراب برتاؤ کے ثبوت کی شکایت کے باوجود نوٹری حضرات انکوائری جاری رہنے کی مدت کے دوران اپنی پریکٹس جاری رکھتے ہیں۔ لہٰذا تجویزرکھی گئی ہے کہ نوٹریز ایکٹ 1952 میں ایسی تجاویز شامل کی جائیں جن کی رو سے مجاز حکومت پبلک نوٹری کے پریکٹس کی سند کو شکایت کی صورت میں رد کرسکے یعنی اگر اس کے خلاف پیشہ ورانہ بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی ہے اور ضروری جانچ کے بعد ارتکاب ثابت ہوا ہے تو سند رد کی جاسکتی ہے۔

محسوس کیا گیا ہے ڈیجیٹائزیشن کے بعد نوٹری پبلک کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کیاجائیگا اور اسے ڈیجیٹل شکل میں رکھاجائیگا جیساکہ قواعد وضوابط میں ہدایت دی جائے۔ نوٹری کے سلسلے میں کسی بدعنوانی کی شکایت اور اس طرح کے معاملات کی روک تھام کیلئے  عوام الناس کے مفاد میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے کسی طرح کی جعل سازی، دھوکے بازی اور ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی بھی کوئی گنجائش نہیں رہے گی نہ نوٹریزائیشن کو پچھلی تاریخ میں دکھایا جاسکے گا۔ مذکورہ مقصد کیلئے ایسی تجاویز بھی رکھی گئی ہیں کہ نوٹریوں کے ذریعے انجام دیے جانے والے تمام نوٹری کاموں کو ڈیجیٹائز اور آٹوموشن کی شکل میں رکھا جائے۔

مذکورہ مقصد کے حصول کیلئے نوٹریز ایکٹ 1952 میں ترمیم کی تجویز ہے، مجوزہ بل کے اہم نکات کو درج ذیل انداز میں مختصراً سمجھا جاسکتا ہے۔

  • مسودہ بل اس تجویز کاحامل ہے کہ نوٹری حضرات کوجاری کی جانے والی سند کے رینیول کے عمل کو دو مدت کار تک یعنی اصل پانچ برس کی مدت کار اور آئندہ پانچ پانچ برسوں کا دو مرتبہ کا رینیول  کے ساتھ محدود کردیاجائے۔
  • پیشہ ورانہ خطاکاری کے معاملات میں انکوائری انجام دینے کیلئے سند کو معطل کرنے کے اختیارات معقول حکومت کو حاصل ہوں گے۔
  • نوٹریوں کے ذریعے انجام دیے جانے والے فرائض کو ڈیجیٹائز کیا جائیگا۔

ماقبل قانون سازی کے مشاورتی عمل کےایک حصے کے طور پر مذکورہ مسودہ بل کی ایک نقل قانونی  اُمور کے محکمے کے ویب سائٹ  ( https://legalaffairs.gov.in/ ) پر اپ لوڈ کردی گئی ہے تاکہ اس سلسلے میں 15 دسمبر2021 تک تبصرے اور آراء حاصل کی جاسکیں۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ن۔ ع ن

U NO:13875


(Release ID: 1778786) Visitor Counter : 259