شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مجموعی اقتصادی ترقی کے تعاون کے لئے زرعی پیداوار میں  اضافے کے اقدامات ، شمال مشرقی ریاستوں کی  ترقی کی وزارت کے تحت شمال مشرقی کونسل کا پروجیکٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 DEC 2021 12:36PM by PIB Delhi

 یہ پروجیکٹ  گینگٹاک میں سکم سرکار کے  ، سب کے لئے خوراک  کی یقین دہانی اور زراعت کی ترقی کے محکمے کی طرف  سے  چلایا جارہا ہے۔ اس  پروجیکٹ کی منظوری  504.05 لاکھ روپے  کے ساتھ دی گئی ہے ۔شمال مشرقی کونسل کا حصہ  اس پروجیکٹ میں  453.65  لاکھ  روپے ہے اور  ریاست کا حصہ اس پروجیکٹ میں 50.40  لاکھ ہے۔اس پروجیکٹ  کی جائے وقوع   سکم  کے  مشرقی  مغربی،شمالی اور  جنوبی  اضلاع ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DYXV.jpg

اس  پروجیکٹ کا مقصد فی  شخص  اور فی جانور  کی پیداوار میں  اضافہ کرنا اور  مختلف  یونٹوں  کی لاگت کو کم کرنا ہے۔نیز زرعی آمدنی میں اضافہ کرنا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں تعاون دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SOKL.jpg

 بیل  گاڑ ی میں لگنے والے ہل کے مقابلے بجلی سے چلنے والے ہل کے سبب  کام کاج  کے وقت میں کمی آگئی  اور یہ کام وقت پر ہونے لگا۔اس کی وجہ سے فصل  میں اضافہ ہوا نیز روزگار اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اس۔رم

U-13871

 


(ریلیز آئی ڈی: 1778776) وزیٹر کاؤنٹر : 144