وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے گجرات میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 07 DEC 2021 11:43AM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے 23 نومبر2021 کو احمد آباد میں ایک سرکردہ کاروباری گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبط کی کارروائیاں انجام دی تھیں جوبنیادی طور پر اسٹین لیس اسٹیل اور دھات کے پائپس تیار کرتا تھا۔تلاشی کی یہ کارروائی احمد آباد اور ممبئی میں 30 مقامات پر کی گئی ۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات ، لوز شیڈس ،ڈیجیٹل ثبوت وغیرہ پائے گئے اور انہیں ضبط کرلیا گیا ۔ان ثبوتوں میں گروپ  کے بنا حساب کتاب والی آمدنی کے ریکارڈ کی تفصیلات شامل تھیں ، جن پر گروپ کی طرف سے ٹیکس نہیں ادا کیا گیا تھا ۔ثبوت کے ابتدائی تجزیوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ گروپ  نقدی میں بغیر حساب کتاب والے سامان اور کباڑ کی  فروخت میں سرگرم عمل تھا۔جس کا کھاتے کی باقاعدہ کتابوں میں کوئی ریکارڈ نہیں تھا اس کے علاوہ  نقد دئے گئے بنا حساب کتاب والے  پیشگی قرضوں  اور ان سے کمائے گئے سود کے علاوہ نقدی میں ہونے والے خرچے، فرضی اخراجات اور خریداری کے علاوہ بنا حساب کتاب والی زمین پر سرمایہ کاری جیسی مختلف بد عملیوں کے قابل اعتراض ثبوتوں کا بھی پتہ چلا ہے۔تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اہم شخص کی ڈیلیٹ کئے گئے واٹس ایپ چیٹ کا بھی پتہ چلا ہے اور گروپ کی جانب سےاپنی قابل ٹیکس آمدنی کوکم کرنےکے لئے اس کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹریوں کو بڑے پیمانے پر جائز ٹھہرانے کے ثبوت بھی فراہم ہوئے ہیں۔ کچھ بینامی املاک کا بھی پتہ چلا ہے۔

تلاشی کے نتیجہ میں نقد 1.80 کروڑ روپے ضبط کئے گئے ہیں جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہےاور 8.30 کروڑو پے کی مالیت کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ اب تک 18 بینک لاکرس کو بند کردیا گیا ہے۔تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 500 کروڑ روپےسے زیادہ ایسے لین دین کا بھی پتہ چلا ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

*************

 

 

 

ش ح-  ح ا- م ش

U. No.13866



(Release ID: 1778747) Visitor Counter : 158