صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے رائے گڑھ قلعہ کا دورہ کیا اور چھترپتی شیوا جی مہارج کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
06 DEC 2021 7:00PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے آج (6 دسمبر، 2021 کو) مہاراشٹر کے رائے گڑھ قلعہ کا دورہ کیا اور چھترپتی شیوا جی مہاراج کی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ بقول ان کے، یہ دورہ اُن کے لیے مذہبی سفر (تیرتھ) کی طرح ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی بہتر قیادت میں، اس پورے خطہ کی شان میں اضافہ ہوا اور حب الوطنی کے جذبات ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 19ویں صدی کی ایک سنسکرت تصنیف ’شیو راج وجیہ‘ میں شیواجی مہاراج کے کردار کو بڑے مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا ترجمہ متعدد ہندوستانی زبانوں میں کیا جا سکتا ہے تاکہ لوگوں کو، خاص کر نوجوان نسل کو شیواجی مہاراج کی عظیم شخصیت اور ممتاز کاموں کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ چھترپتی شیواجی کی سوچ مستقبل سے متعلق تھی۔ انہوں نے ’اشٹ پردھان‘ کے نام سے مشہور اپنے وزراء کی کونسل کی مدد سے دور رس اثرات مرتب کرنے والے کئی فیصلے لیے۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی نے ہندوستان کی پہلی جدید بحریہ بنائی تھی۔
صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہ کرم کلک کریں -
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:13847
(Release ID: 1778677)
Visitor Counter : 280