عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ عملہ و تربیت کے محکمہ نے کانٹریکٹ / ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر حکومت میں شمولیت کے لئے 10 جوائنٹ سکریٹریوں سمیت ایسے 38 امیدواروں کی تقرری کو منظوری دی ہے جن کے نام کی سفارش یو پی ایس سی نے کی تھی
وزیر موصوف نے کہا کہ لیٹیرل انٹری پروسیس کے دو مقاصد ہیں، پہلا تازہ صلاحیتوں کو لانا اور مرکزی حکومت میں مخصوص سطحوں تک افرادی قوت میں اضافہ کرنا ہے
Posted On:
06 DEC 2021 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6/ دسمبر 2021 ۔ سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت جناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ عملہ و تربیت کے محکمہ نے کانٹریکٹ / ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر حکومت میں شمولیت کے لئے 10 جوائنٹ سکریٹریوں سمیت ایسے 38 امیدواروں کی تقرری کو منظوری دی ہے جن کے نام کی سفارش یو پی ایس سی نے کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ لیٹیرل انٹری پروسیس کے دو مقاصد ہیں، پہلا تازہ صلاحیتوں کو لانا اور مرکزی حکومت میں مخصوص سطحوں تک افرادی قوت میں اضافہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر ہے، کیونکہ انتخاب کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اسے زیادہ آبجیکٹیو بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سبھی لیٹیرل انٹری ریکروٹمنٹ پروسیز کی انجام دہی یو پی ایس سی کے ذریعے ہوگی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ عملہ و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی اینڈ ٹی) نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سے 14 دسمبر 2020 اور 12 فروری 2021 کو درخواست دی تھی کہ وہ کانٹریکٹ / ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں / محکموں میں جوائنٹ سکریٹری / ڈائریکٹر / ڈپٹی سکریٹری کی سطح پر حکومت میں شمولیت کے لئے مناسب افراد کا انتخاب کرے۔
امیدواروں کے ذریعے دی گئی آن لائن درخواست کی بنیاد پر یونین پبلک سروس کمیشن نے انٹرویو کے لئے 231 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔ 27 ستمبر سے 8 اکتوبر 2021 کے دوران انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا اور جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کے عہدے کے لئے 31 امیدواروں کے نام کی سفارش کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ 7 جوائنٹ سکریٹریوں کا انتخاب پہلے کیا گیا تھا، اس طرح سے مناسب امیدواروں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حال ہی میں امیدواروں کے نام کی سفارش کرتے وقت دیگر باتوں کے علاوہ تقرری سے پہلے کی فارمیلٹیز پوری کرلی گئی ہیں، جن میں پولیس ویری فکیشن اور آئی ڈی کلیئرینس شامل ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ایسی تقرریوں کے دو مقاصد ہیں، پہلا تازہ صلاحیتوں کو لانا اور دوسرا افرادی قوت کی دستیابی میں اضافہ کرنا۔
جو عہدہ بھی پُر کیا جارہا ہے وہ ایک مخصوص ڈومین ایریا میں واحد عہدہ ہے اور امیدواروں کی تقرری یا تو معاہدے کی بنیاد پر کی جائے گی یا ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، سرکاری شعبے کی کمپنیوں، خودمختار اداروں، قانونی اداروں، یونیورسٹیوں وغیرہ سے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر (بشمول قلیل مدتی معاہدہ) پر کی جائے گی، جن کا استحقاق پیرنٹس ڈپارٹمنٹ میں ہی ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13844
(Release ID: 1778638)
Visitor Counter : 177