بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کے  وزیر کل گجرات کا دورہ کریں گے

Posted On: 03 DEC 2021 6:29PM by PIB Delhi

 

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر شری نارائن رانے کل گجرات کے احمد آباد میں ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وہ ای ڈی آئی آئی میں اختراع کاروں کواسٹارٹ اپ ایوارڈز بھی عطاکریں گے۔ وزیر موصوف گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر رپورٹ جاری کریں گے، جو ‘لوم ٹو مال’ پر ایک کتابچہ ہے اورایم ایس ایم ای مسابقت پر ورچوئل بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ جناب رانے بعد میں وہاں ایم ایس ایم ای نمائش کا دورہ کرنے کے علاوہ ای ڈی آئی آئی کی لائبریری اور انتظامی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر موصوف گاندھی نگر میں ایم ایس ایم ای نمائش ‘اینگی میچ’ کا افتتاح کریں گے اور وہاں موجود میڈیا سے خطاب کریں گے۔

 

*************

ش ح- ش ر – ف ر

U. No.13807


(Release ID: 1778418) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil