وزارت سیاحت
برانڈ انڈیا کو فروغ دینے کی غرض سے 20سفارتخانوں میں ٹورزم افسران مقررکئے گئے ہیں:مرکزی وزیر جی کشن ریڈی
بھارت میں 75 اعلیٰ مقامات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کیا جائےگا: وزیرسیاحت
‘‘سیاحت کے شعبے کو زیادہ تیز رفتار سے بحال کرنے کی غرض سے دونوں ٹیکے لگوائیں ’’ مرکزی وزیر کی اپیل
Posted On:
04 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi
‘‘گزشتہ ماہ 20سفارتخانوںمیں ٹورسٹ افسران مقرر کئے گئے ہیں۔یہ کارروائی ،بھارت کو ایک سیاحتی مقام کے طورپر فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کے سیاحوں کوسہولت فراہم کرنے کے لئے کی گئی ہے، جہاں سے سب سے زیادہ تعداد میں سیاح بھارت آتے ہیں۔ان تمام ملکوں کے سفارتخانوںمیں ،جہاں سے سب سے زیادہ سیاح بھارت آتے ہیں،سیاحت سے متعلق سب ڈویژن دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیاحت کی وزارت ، بھارت کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کو مددفراہم کرنے کی غرض سے محکمہ صحت ،شہری ہوابازی کے محکمے ، داخلی امور اور خارجی امور کے محکموں کےساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کررہی ہے۔’’ سیاحت ،ثقافت اور بھارت کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج گوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
گوا میں سیاحت سے متعلق پیش قدمیاں:
وزیر موصوف نے کہا :‘‘ اب جبکہ گوا اپنی آزادی کے 60سال پورے ہونے کا جشن منارہا ہے ، حکومت ، ریاست میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے تمام تر کوششیں کررہی ہے۔گوا ،سیاحت کے شعبے میں سب سے اہم اور نمایاں ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں دنیا کے زیادہ ترعالمی وراثت کے مقامات واقع ہیں۔اس لئے وزارت نے ،سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر گوا پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد ،چاہے وہ گھریلو سیاح ہوں یا بین الاقوامی ۔اکثروبیشتر گوا کا رُخ کرتی ہیں اور اسی لئے ایک شعبے کے طورپرسیاحت کا ریاست پر خاطر خواہ اثر پڑتا ہے۔
جناب ریڈی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان کی وزارت ، گوا کو سیاحت کے ذریعہ سب سے زیادہ مستفید کرنے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گوا کی ریاستی حکومت اور گوا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کےساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرے گی۔
سیاحت کی وزارت ،‘‘ساگر مالا’’ کے تحت بحری جہازوں کے کروزٹورزم کی حوصلہ افزائی کی غرض سے ریلوے کی وزارت ،شہری ہوابازی اور جہازرانی کی وزارتوں کے اشتراک کے ساتھ کام کررہی ہے۔کروزٹورزم کو مشن کے طریقے پرفرو غ دیا جائے گا جس سے کہ کافی حدتک گوا کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے اس بات سے بھی مطلع کیا کہ گوا کو کروزٹورزم کے ذریعہ چنئی ،ویزاگ اور انڈمان کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے۔
انہوں نے ایڈونچرٹورزم یعنی مہم جوئی سے متعلق سیاحت ایکو-ٹورزم یعنی ماحولیات سے متعلق سیاحت کے امکانات اور انہیں فروغ دینے کے بارے میں بھی بات کی ۔
بھارت میں بین الاقوامی معیارات کے طور پر تیار کئے جانے والے 75 اعلیٰ مقامات :
جناب ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ وزارت کے کُل اخراجات کا کافی بڑا حصہ ،ریاستو ں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ، مختلف سیاحتی مقامات اور سرکٹ پر سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے معیار کو فروغ دینے پرخرچ کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ بھارت کی آزادی کے 75منانےکے لئے ملک میں چوٹی کے 75 مقامات کو بین الاقوامی معیارات کے طورپر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ‘‘ تمام محکموں نے اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کی ہیں اور کابینہ کی منظوری مل جانے کے فوراََ بعد75 مقامات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کرنے کے سلسلے میں پوری رفتار کے ساتھ کام شروع کردیا جائے گا۔
جناب ریڈی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کووڈ -19 سے بچاؤ سے متعلق ضابطوں پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ عالمی وبا کے پہلے سال کے بعد ملک میں سیاحت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا:‘‘ ملک میں گھریلو سیاحت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔فی الحال چونکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 کی تیسری لہر پھیلنے کا خدشہ کی وجہ سے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے دوران کووڈ-19سے بچاؤ سے متعلق تمام ضابطوں پر سختی سے عمل کریں ۔
وزیرموصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ، کووڈ-19سے بچاؤ سے متعلق ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے مقصدسے ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند ، ملک میں حالیہ کسی بھی پیش رفت اور کووڈ سے متعلق صورتحال کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تازہ ترین صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنی کوششوں کی بدولت تیسری لہر پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔
بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے گوا میں ، اُن ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی ، جو یا تو مکمل ہوچکی ہیں یا ان کے تحت کام جاری ہے۔جناب نائک نے بتایا کہ انڈین آئل فاؤنڈیشن ،این سی ایف کے ذریعہ مختلف تاریخی عمارتوں اور مذہبی مقامات کو فروغ دے گا۔
پروجیکٹ کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں۔
سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی براہ راست کانفرنس
*************
ش ح۔ع م۔رم
U-13794
(Release ID: 1778412)
Visitor Counter : 210