امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مہاراشٹر کے گوندیا ، بھنڈارا، چندرپور میں فورٹیفائڈ چاول کے مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کرنے کو جہت دی گئی:سکریٹری خوراک
مہاراشٹر کے خریداری والے اضلاع میں چاول کی بھوسی کے تیل کی مینوفیکچرنگ کے لئے تحلیل کرنے والے پلانٹوں کو فروغ دیں: جناب سدھانشوپانڈے
انہوں نے مہاراشٹر سرکار کو موٹے اناجو ں بالخصوص باجرے کی پیداوار کو کم کرنے کی صلاح دی
ایتھونال کی پیداوار کے لئے اناج پر مبنی ڈسٹلریز لگائیں اوراس کے ذریعہ مکئی کی پیداوار کو فروغ دیں
Posted On:
05 DEC 2021 11:58AM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کے سکریٹری جناب سدھانشوپانڈے نے مہاراشٹر کے اپنے دورے کے دوران ہفتہ 4-12-2021کو ریاست میں کی جارہی دھان کی خرید کی نگرانی کے لئے بھانڈارا ضلع کے دھان کی خریداری کے مراکز کامعائنہ کیا۔
ان کے دورے کے دوران مہاراشٹر کے فوڈ کوآپریشن آف انڈیا(ایف سی آئی ) اور خریداری سے متعلق ایجنسیوں کے سینئر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ حالانکہ وہ خریداری سے متعلق کارروائیوں سے مطمئن تھے لیکن انہوں نے خریداری سے متعلق مراکز پر بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ریاستی سرکاری حکام کو ہدایت دی۔ انہوں نے مرکز پر کسانوں سے بھی بات چیت کی اور مرکز کی مختلف اسکیموں کے فائدے فراہم کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہیں اس بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ جی او آئی کے ذریعہ چاول کی جانچ کے نئے طریقہ کارکو بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ چاول کتنا پرانا ہے ، اس سے دھان کی خریداری کرنے والوں کو حوصلہ ملے گا اور کسانوں کی مدد ہوگی۔
اس کے بعد خوراک کے سکریٹری نے کردھا میں فیئر پرائس شاپ (ایف پی ایس) کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے فیئر پرائیس شاپ کے مالکان اور کچھ پی ڈی ایس کے مستفیدین سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے این ایف ایس سے (خوراک کے تحفظ سے متعلق ایکٹ) اور پی ایم جی کے اے وائی (پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا) کے تحت راشن جاری کرنے کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خوراک کے سکریٹری نے بالخصوص گوندیا، بھنڈارا، چندر پور کے دھان کی خریداری والے اضلاع میں اوراس کے آس پاس فوٹیفائیڈ چاول کی مینوفیکچرنگ کے پلانٹس قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کئے جانے کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ بھارت سرکار نے ماضی قریب میں پی ڈی ایس کے ذریعہ سے فورٹیفائڈ چاول جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جیسا کہ عزت مآب وزیراعظم نے اس کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے خریداری والے اضلاع میں ایسے چاول پیدا کرنے پر بھی زور دیا جس سےرائس بران تیل نکالا جاسکے۔ انہوں نے مہاراشٹر سرکار کو فصل کو متنوع بنانے پر کام کرنے خاص کر موٹے اناجوں کی پیداوار پر کام کرنے کامشوورہ دیا کیوں کہ اقوام متحدہ کی خوراک اور زرعی تنظیم کے ذریعہ سال 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیاگیا ہے۔انہوں نے مزید ایتھونول کی پیداوار کے لئے اناج پرمبنی ڈسٹلریز لگانے اور اس طرح مکئی کی کھیتی کو بڑھاوا دینے پر بھی زور دیا۔
بعد میں خوراک کے سکریٹری کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ مہاراشٹر سرکار کے افسران جناب وجے واگمرے، مہاراشٹر( ایف سی آئی) کے جنرل منیجر جناب ایم ایس سارن، ناگپور کی ڈویزنل کمشنر محترمہ پراجکتا لگانگرے ورما،گوندیا کی کلٹر محترمہ محترمہ نینا گنڈے، بھنڈارا کے کلکٹر جناب سندیپ کدم، وردھا کی کلکٹر محترمہ پریرنا دیش بھراتر اور چندرپور کے کلکٹر جناب اجے گلہانے، ڈپٹی کمشنر (سپلائی )جناب رمیش آڈے، ایف سی آئی ناگپور کے ڈویزنل منیجر جناب نریندر کمار اور ناگپور( ایف سی آئی) اے جی ایم (کیو سی) اسسٹنٹ جنرل منیجر جناب اویناش دبھادے نے ریاستی سرکار کی خریداری سے متعلق ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔
مہاراشٹر ایف سی آئی کے جنرل منیجر جناب ایم ایس سارن نے ریاست میں ایف سی آئی کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی اور ریاست میں اناج کی خرید، اس کے اسٹوریج اور تقسیم سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
*************
ش ح- ش ر – ف ر
U. No.13791
(Release ID: 1778378)
Visitor Counter : 143