وزارت سیاحت

سیاحت کے مرکزی وزیرجناب کشن ریڈی نے، کولوا بیچ پر سیاحتی سہولت مرکز اور عوامی سہولیات کا افتتاح کیا


جنوبی گوا میں ساحلوں کے لئے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار؛ سیاحت کے مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی نے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

Posted On: 04 DEC 2021 6:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4 دسمبر 2021: سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج جنوبی گوا میں کولوا بیچ پر سیاحتی سہولت مرکز اور عوامی سہولیات اور چینجنگ روم کا افتتاح کیا۔ اسے حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے ذریعہ، سودیش درشن اسکیم کے تحت کوسٹل سرکٹ II پروجیکٹوں کی ترقی کے ایک حصے کے طور پر، تعمیر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ColvaBeach_Reddy1.JPEG46U5.png

وزیر موصوف نے کولوا ریذیڈنسی، کولوا بیچ میں منعقدہ ایک تقریب میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں، کولوا اور بینولیم کے ساحلوں پر پارکنگ اور روشنی، اور جنوبی گوا کے ساحلوں پر عوامی سہولیات کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کے کتبوں کی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ColvaBeach_Reddy2.JPEGQ347.png

کولوا اور بینولیم کے ساحل، دنیا کے مشہور و معروف ساحلوں میں سے ہیں۔ گوا کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع، ان ساحلوں پر سال بھر، ملکی اور بین الاقوامی سیاح آتے ہیں۔ حکومت ہند کے تحت، سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم – II کے تحت، فنڈز کی منظوری دی ہے کیونکہ ان علاقوں میں مناسب ترقی، اپ گریڈیشن منصوبے، آرائش و زیبائش کی زیادہ ضرورت ہے جو گوا میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے، تمام سیاحتی سہولیات کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ColvaBeach_Reddy3.JPEGYAZF.png

ترقیاتی منصوبوں میں، گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولیات، سڑکوں کو چوڑا کرنا اور چینجگ رومز، لاکرز کے ساتھ ٹوائلٹ کےبلاک شامل ہیں۔ ترقیاتی کام، سودیش درشن کوسٹل سرکٹ تھیم کے حصے کے طور پر کئے جاتے ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر سیاحت شری منوہر (بابو) اجگاؤکر، بینولیم کے رکن اسمبلی جناب چرچل الیماو، رکن اسمبلی اور جی ٹی ڈی سی کے چیئرمین جناب دیانند سوپتے اور ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

سودیش درشن اسکیم، مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم ہے جسے وزارت سیاحت، حکومت ہند نے تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کی مربوط ترقی کے لیے شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد، ملک میں تھیم پر مبنی، ٹورسٹ سرکٹس کی مربوط ترقی ہے۔ اس اسکیم کا تصور، حکومت ہند کی دیگر اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے جن میں سوچھ بھارت ابھیان، اسکل انڈیا، میک ان انڈیا وغیرہ جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔ اسکا مقصد سیاحت کے شعبے کو ملازمتوں کی تخلیق اوراقتصادی ترقی کے لیے محرک قوت اور ہم آہنگی کی تعمیر کے لیے ایک بڑے انجن کے طور پربنانے کے خیال کے ساتھ، سیاحت کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے، مختلف شعبوں کے ساتھ ہم آہنگ کرناہے۔

*****

U.No.13775

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778291) Visitor Counter : 143