وزارت دفاع

پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ 22 کلر اِسکواڈرن کو دیا جائے گا

Posted On: 05 DEC 2021 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/دسمبر 2021 ۔ قابل احترام صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 8 دسمبر 2021 کو نیول ڈاکیارڈ، ممبئی میں ہونے والی ایک سیریمونیل پریڈ کے موقع پر 22 میزائل اسکواڈرن کو پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ سے نوازیں گے۔ اس موقع پر محکمہ ڈاک کی جانب سے ایک اسپیشل ڈے کور اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

اس تقریب میں مہاراشٹر کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور بحریہ کے سربراہ سمیت متعدد سول اور فوجی معزز شخصیات کے شامل ہونے کی توقع ہے۔ پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو ملک کی خدمت کے لئے کسی ملٹری یونٹ کے سپریم کمانڈر کو دیا جاتا ہے۔ بھارتی بحریہ کو 27 مئی 1951 کو اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کے ذریعے پریسیڈنٹس کلر سے نوازا گیا تھا۔ پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ بھی پریسیڈنٹس کلر کی طرح کا ہی ایوارڈ ہے جو نسبتاً کسی چھوٹی ملٹری فارمیشن یا یونٹ کو دیا جاتا ہے۔

بائیسویں میزائیل ویسل اسکواڈرن کی باقاعدہ تشکیل اکتوبر 1991 میں بمبئی میں تین ویئر کلاس اور تین پریل کلاس میزائل بوٹس کے ساتھ عمل آئی تھی، تاہم اسے ’کلرز‘ کی خصوصیت اس وقت حاصل ہوئی جب 1969 میں سابق یو ایس ایس آر سے حاصل کئے گئے او ایس اے 1 کلاس میزائیل بوٹس کو اس میں شامل کیا گیا، تاکہ بھارتی بحریہ کی طاقت میں اضافہ کیا جاسکے۔ ان میزائیل بوٹس کو بھاری بھرکم لفٹ مرچنْٹ جہازوں کے ذریعے لایا گیا تھا اور انھیں 1971 کے اوائل میں کولکاتہ میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ انھیں اسی سال بھارت – پاک جنگ 1971 میں استعمال کیا گیا تھا جہاں انھوں نے ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

4-5 دسمبر 1971 کی رات کو بھارتی بحریہ کے سب سے کم عمر جنگجو نے پہلا خون بہایا جب انھوں نے پاکستانی بحریہ پر تباہ کن حملہ کا آغاز کیا۔ بھارتی بحری جہازوں نرگت، رنیت اور ویر نے اپنے اسٹیکس میزائیل فائر کئے اور پاکستانی بحری جہازوں خیبر اور محافظ کو غرقاب کردیا، جس سے پاکستانی بحریہ کے عزائم کو زبردست دھچکا لگا۔ بھارتی بحریہ نے ایک دوسرا جرأت مندانہ حملہ 9/8 دسمبر کی رات کو اس وقت کیا جب آئی این ایس ویناش نے دو فریگٹس کے ساتھ چھ اسٹیکس میزائیل داغے اور پاکستان کے بحری بیڑے کے ٹینکر ڈکا کو غرقاب کردیا اور کراچی میں واقع کیماری آئل اسٹوریج فسیلٹی کو زبردست نقصان پہنچایا، جبکہ بھارتی افواج کو کسی نقصان کی خبر نہیں ملی۔ جہازوں اور اسکواڈرن کے اپنی شجاعت مندانہ کارناموں کے سبب انھیں ’کلرز‘ کا خطاب ملا اور بھارتی بحریہ 04 دسمبر کو بحریہ کا دن کے طور پر مناتی ہے۔

سال 2021، 1971 کی جنگ میں بھارت کی جیت کی 50 ویں سال گرہ ہے اور اسے ملک بھر میں سورنم وجے ورش کے طور پر منایا جارہا ہے۔ یہ سال کلرز کو بحریہ میں شامل کئے جانے کا پچاسواں سال بھی ہے۔ انھوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں اپنی اہلیت کو برقرار رکھا ہے۔ میزائیل ویسل اسکواڈرن نے آپریشن وجے، آپریشن پراکرم میں حصہ لیا اور حال ہی میں پلوامہ حلہ کے بعد سکیورٹی کی صورت حال کو بلند کئے جانے پر انہی پاک کوسٹ کی اسٹرائکنگ ڈسٹنس کے اندر تعینات کیا گیا تھا۔ اس اسکواڈرن کو متعدد جنگی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے، جن میں ایک مہاویر چکر، سات ویر چکر اور آٹھ نو سینا میڈلز شامل ہیں۔ یہ تباہ کن جہاز اعلیٰ رفتار اور خفیہ حملوں کی صلاحیت سے لیس ہیں اور ان پر جدید ترین ہتھیار اور سینسر لگے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جوان اور پرجوش عملے کی تعیناتی والی 22واں میزائیل ویسل اسکواڈرن کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ملک کا اعتماد ہے۔ اس بے خوف فارمیشن کو دیا جانے والا پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ ان لوگوں کے لئے صحیح خراج ہے جنھوں نے ’کلر اسکواڈرن‘ کے ایک جزو کے طور پر برسوں سے ملک کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(1)W8PG.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13778



(Release ID: 1778290) Visitor Counter : 140