وزارت آیوش
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے مورہ، منی پور میں پچاس بستروں والے مربوط آیوش ہاسپٹل کا افتتاح کیا
منی پور میں آیوش کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کا اعلان
Posted On:
05 DEC 2021 6:02PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ورچوئل طریقے سے مورہ ،منی پور میں پچاس بستروں والے مربوط آیوش ہاسپٹل کا افتتاح کیا اور منی پور میں آیوش صنعت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔
ایک پریس بریفنگ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت نے ریاست میں پندرہ آیوش ڈسپنسریوں، دس بستروں والے اسپتالوں، سو اسکول ہربل گارڈنوں، ہر ضلع میں سولہ نرسریوں اور پچاس ہیلتھ اینڈ ویلفیئر مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر امپھال میں مہمان خصوصی کے طور پر ایک پروگرام میں شرکت کررہے تھے جو شمال مشرقی ہندوستان کے روایتی طبی طور طریقوں کے اندراج ، سائنسی تصدیق اور اس کے ارتقاء کے فروغ کے لئے پیڑ پودوں پر مبنی ادویات سے متعلق تھا۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب ایس برین سنگھ، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر آر کے رنجن سنگھ، منی پور کے وزیر اعلیٰ کے ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر ایس رنجن سنگھ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انھیں اعتماد ہے کہ ان اسکیموں کے مکمل ہونے کے بعد آیوش صنعت کے فروغ پر اور زیادہ دھیان دیا جائے گا اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے منی پور کے عوام کو طبی پودے اگانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں چھ ہزار طبی پودوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ پورے منی پور میں ہیں۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ منی پور کی خواتین کو کمیونٹی میں ایک منفرد اور مضبوط مقام حاصل ہے۔ میں خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ان پودوں کو بڑھاوا دیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کی پیداوار اور مصنوعات کے لئے منڈی فراہم کریں گے جس سے نہ صرف صنعت کاری کے جذبے کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ منی پور کو آتم نربھر بنانے کے علاوہ کسانوں کو فائدہ ہوگا اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔
****
U.No:13781
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1778288)
Visitor Counter : 125